×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

حضرت امام حسن علیہ السلام کی احادیث

دی 27, 1392 0 512

حدیث نمبر1

ساری تعریفیں اس خدا کے لیۓ ہیں جو بولنے والے کے کلام کو سنتا ہے ، خاموش رہنے والےکے دل کی بات کو جانتا ہے ، جو زندہ رہتا ہے اس کے رزق کا ذمہ دار ہے اور جو مر جاتا ہے اس کی باز گشت اسی کی طرف ہوتی ہے ۔

حوالہ  : ( بحارج 78،ص 112 )

 حدیث نمبر 2

 اے میرے پیارے بیٹے جب تک کسی  کی آمدو رفت ( اور اس کی  اخلاقی  خصوصیات پر ) مطلع نہ  ہو جاؤ ، اس سے دوستی نہ کرو ، پھر جب باقاعدہ اس کی تحقیق کر لو اور اس کے ساتھ معاشرت کو پسند کر لو تو دوستی کرو  ( مگر ) اس بنیاد پر کہ لغزشوں پر درگزر کرے اور پریشانی میں مدد کرے ۔

حوالہ :  ( تحف العقول ص 233 )

حدیث نمبر 3

سب سے بینا ترین وہ  آنکھ ہے جو نیکیوں میں نفوذ کر جاۓ ( یعنی نیکیوں کو باقاعدہ دیکھ سکے ) اور سب سے زیادہ سننے والا وہ کان ہے جو نصیحتوں کو اپنے اندر جگہ دے اور ان سے فائدہ اٹھاۓ ، اور سب سے سالم وہ دل ہے جو شک و شبہ کی آلودگی سے پاک ہو  ۔

حوالہ :  ( تحف العقول ص 235 )

حدیث نمبر 4

ایک شخص نے امام حسن علیہ السلام سے پوچھا بزدلی کیا ہے ؟

آپ نے  فرمایا :دوستوں سے بہادری اور دشمنوں سے بھاگنا ۔

حوالہ  : ( تحف العقول ص 225)

حدیث نمبر 5

خطا کار کی غلطی پر سزا میں جلدی نہ کرو ۔ خطا اور اس کی سزا میں عذر کو راستہ قرار دو ۔

حوالہ : ( بحارج 78 ص 113)

کتاب کا نام : گفتار دلنشین

مترجم : الحاج مولانا روشن علی نجفی

Last modified on جمعه, 27 دی 1392 13:47

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.