×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 830

حدیث

May 04, 2014 333


جس شخص پر فاقہ اترے اور اسے لوگوں پر اتارے (یعنی بھیک مانگے) اس کا فاقہ دور نہیں ہوتا اور جو اپنا فاقہ خدا تعالیٰ پر اتارے

(یعنی اس سے مانگے) تو اسے خدا تعالیٰ جلدی یا قدرے توقف سے رزق دے گا۔(نبی کریم ﷺ)
 
 ایک سنت کے بارے میں :  اپنے سامنے سے کھانا کھانا
حضرت عمر بن ابی  سلمہؓ نے فرمایا: ایک دن میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ کھانا کھایا، میں تھالی کے اردگرد سے کھانے لگا، تو آپﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’اپنے سامنے سے کھاؤ‘‘۔ [بخاری:5377]  فائدہ: اگر ایک ساتھ کئی آدمی کھانا کھائیں، تو ہر ایک اپنے اپنے سامنے سے کھائے، یہی سنت ہے۔

ایک اہم عمل کی فضیلت : قرآن کی تلاوت کرنا
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قرآن شریف کی تلاوت کیا کرو، اس لیے کہ قیامت کے دن یہ اپنے ساتھی (یعنی پڑھنے والے) کی شفاعت کرے گا‘‘۔ [مسلم: 1874، عن ابی امامہؓ]

 ایک گناہ کے بارے میں : جانوروں کو بے مقصد مارنا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جس نے کسی چڑیا کو بے فائدہ مارا ہوگا تو وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے فریاد کرے گی کہ اے میرے رب! فلاں نے مجھے بے مقصد مارا تھا اور کسی ضرورت و فائدے کے لیے نہیں مارا تھا‘‘۔ [نسائی :4451، عن الشریدؓ]

Last modified on Tuesday, 10 June 2014 13:44
Login to post comments