×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 830

حدیث

May 04, 2014 334

حلال چیزوں میں حلال چیز خدا تعا لیٰ کے نزدیک ایک  ایسی بری نہیں جتنی طلاق۔(نبی کریم ﷺ) ایک سنت کے بارے میں :اللہ تعالیٰ

کی محبت حاصل کرنے  کی  دعا
رسول اللہﷺ اپنی دعاؤں میں خاص طور پر یہ چیز مانگا  کرتے تھے  : ’’{اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یَّنْفَعْنِیْ حُبُّہٗ عِنْدَکَ اَللّٰھُمَّ مَا رَزَقْتَنِیْ مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْہُ قُوَّۃً لِّیْ فِیْمَا تُحِبُّ اَللّٰھُمَّ وَمَا زَوَیْتَ عَنِّیْ مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْہُ فَرَاغًا لِّی فِیْمَا تُحِبُّ}ترجمہ: اے اللہ! آپ مجھے اپنی محبت اور ان لوگوں کی محبت عطا فرمائیے جن کی محبت آپ کے نزدیک میرے لیے نفع بخش ہے، اے اللہ! میری چاہت و رغبت کی جو چیزیں آپ نے عطا کی ہیں، ان سے آپ اپنے محبوب کاموں میں تقویت پہنچائیے اور میری چاہت کی جو چیزیں آپ نے مجھے عطا نہیں کی ہیں، تو میرے فارغ اوقات کو اپنے محبوب کاموں میں صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائیے‘‘۔ [ترمذی:3491 ، عن عبداللہ بن یزیدؓ]

 ایک اہم عمل کی فضیلت :  دعا کرنا بے کار نہیں
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بے شک تمہارا رب شرم و حیا کرنے والا اور بڑا سخی ہے۔ وہ اپنے بندے سے اس بات پر شرماتا ہے کہ بندہ اس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھائے اور وہ اسے خالی لوٹائے ‘‘۔ [ترمذی:3556، عن سلمان فارسیؓ ]

 ایک گناہ کے بارے میں :  کسی پر تہمت لگانا
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے: ’’جو شخص کوئی چھوٹا یا بڑا گناہ کرے پھر اس کی تہمت کسی بے گناہ پر لگادے ، تو اس نے بہت بڑا بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اپنے اوپر لادلیا‘‘۔ [سورۂ نساء: 112]

Last modified on Tuesday, 10 June 2014 13:43
Login to post comments