×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 830

18 نومبر کے اہم واقعات

November 17, 2014 205

1189 کو سسلی کے آخری نارمن بادشاہ ولیم دوئم کی موت ہوئی تھی ان کی جگہ ان کے کزن ٹانکریڈ باسٹرڈ تخت نشین ہوئے۔
1421 میںہالینڈ میں

75 گاووں میں آئی زبردست باڑھ سے تقریباََ10 ہزار افراد ہلاک ہوگئے
1477 میں انگریزی زبان کی پہلی کتاب چھپی
1666ء کوفرانسیسی فوج نے اینٹی گوا پر قبضہ کیا۔
1789 میں فوٹو گرافی کو فروغ دینے والے لوئس جیکس کی پیدائش ہوئی تھی۔
1820ء میںامریکی بحریہ کے کیپٹن ناتھیل بی پالمر نے انٹارٹیکا دریافت کیا۔
1830ء کونیشنل کانگریس نے بلجیئم کی آزادی کا اعلان کیا۔
1852میں نپیولین کو واٹرلو میں شکست دینے والے کمانڈر انچیف کی جو بعد میں وزیراعظم بن گئے تھے، تدفین ہوئی تھی۔
1883 میں امریکہ نے ملک کو چار ٹائم زون میں تقسیم کیا۔
1883 میںامریکی اور کناڈا میں ریلوے نے اسٹنڈرڈ ٹائم زون قائم کیا۔
1886 کو امریکہ کے 21 ویں صدر چیٹرایلن آرتھر کا انتقال ہوا تھا۔
1894 میں امریکہ کے شہر نیویارک میں ’نیویارک ورلڈ‘ میں رنیگین اور سنڈے ایڈیشن شائع کیا۔
1903 میںامریکہ کو پنامہ نے پنامہ نہر بنانے کی اجازت دی۔
1905 ڈنمارک کے شہزادہ چارلس ناروے کے پہلے بادشاہ منتخب ہوئے۔
1905ء کوجاپان نے کوریا پر قبضہ کرلیا۔
1909 میںامریکہ نے نکاراگوا پر حملہ کرکے صدر جیلیا کو اقتدار سے بے دخل کیا۔
1910ء میں میکسیکو انقلاب کا آغاز ہوا تھا جو دس سال تک چلا۔
1912 میں البانیہ نے ترکی سے آزادی کا اعلان کیا۔
1916 میں برطانوی جنرل ڈگلس نے 5 ماہ کی لڑائی کے بعد فرانس میں سومے کی پہلی لڑائی ختم کردی اس لڑائی میں پہلی مرتبہ ٹینک استعمال ہوئے ۔
1918 کولاتویا نے روس سے الگ ہوکر آزادی کا اعلان کیا۔
1918ء میں چار سال کے جرمن قبضہ کے بعد بیلجیم کی فوج نے برسلز پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔
1928ء میںوالٹ ڈزنی کے مشہور مکی ماووس کی پہلی نمائش نیویارک کے تھیٹر میں ہوئی تھی۔
1935 کو لیگ آف نیشن نے ابیسینا (ایتھوپیا) پر حملہ کی پاداش میں اٹلی کے خلاف پابندیاں نافذ کردیں۔
1936ء میںجرمنی اور اٹلی نے اسپین میں جنرل فرانسسکو فرینکو کی حکومت کو تسلیم کیا۔
1941 میںبرطانوی فوجوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران لیبیا کے مغربی ریگستان پر حملہ کیا۔
2002 امریکی فلم اداکار جیمس کوربن کا انتقال۔
2004 روس نے باضابطہ طورپر کیوٹو معاہدہ کو منظوری دی۔
2005 عراق کی شیعہ مسجد میں تباہ کن فدائی حملے میں 74 افراد ہلاک ہوئے۔


قومی

1727 مہاراج جے سنگھ دوئم نے جے پور شہر آباد کیا۔
1772 مراٹھا حکمراں پیشوا مادھو راوو اول کا انتقال،ان کے چھوٹے بھائی نرائن راوو پیشوا بنے
1914 کوشبلی نعمانی کا انتقال ہوا تھا۔
1948 پٹنہ کے نزدیک ایک اسٹیمر‘نارائنی’ کے غرقاب ہوجانے سے پانچ سو افراد ہلاک۔
1955 سوویت یونین کے دو اہم لیڈر صدر نکولائی بلگرانن اور نکیتا خروشچیف کی پہلی ہندوستان آمد۔
1972 شیر کو ہندستان کا قومی جانور قرار دیا گیا۔

Login to post comments