Print this page

26دسمبر کے اہم واقعات

December 25, 2014 281
Rate this item
(0 votes)

1492 عظیم مہم جوکرسٹوفر کولمبس نے نئی دنیا میں پہلی اسپینی نوآبادی قائم کی۔
1805 آسٹریلیا اور فرانس نے پرس برگ معاہدہ کیا۔

1831 معروف شاعر ہینری لوئی ووین ڈیروزیو کا انتقال۔
1862 منی سوٹا میں بیک وقت 38 لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا امریکی تاریخ میں اس طرح کا یہ سے بڑا واقعہ تھا۔
1906 دنیا کی پہلی فیچر فلم، دی اسٹوری آف دی کیلی گینگ کا آسٹریلیا میں پریمئر ہوا۔
1908 امریکہ کے جیک جیکسن عالمی ہیوی ویٹ خطاب جیتنے والے پہلے سیاہ فام باکسر بنے۔ انہوں نے کناڈا کے ٹامی برنس کو ہرایا۔
1926 ہیروہتو جاپان کے حکمراں بنے۔
1932 چین کے کانسو میں بھیانک زلزلے سے 70 ہزار لوگوں کی موت۔
1933 ایف ایم ریڈیو کو پیٹینٹ کرایا گیا۔
1943 دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانوی بحری جنگی جہازوں نے جرمن جہاز ’ اسکارن ہورسٹ‘ کو ڈبو دیا۔
1944 سوویت فوج نے نگری کی راجدھانی بڈاپیسٹ کا محاصرہ کیا۔
1972 امریکہ کے 33 ویں صدر ہیری ئرومن کی موت ہوئی وہ 1945 سے 1953 تک صدر رہے۔
1973 سویت خلا جہاز سویوز 13 زمین پر لوٹا۔
1982 ٹائمس میگزین نے ’ پرسنل کمپیوٹر کو مین آف دی ائر قرار دیا۔ پہلی بار کسی غیر انسان کو یہ اعزاز دیا گیا تھا۔
1982 سوویت یونین نے مشرقی قزاخستان میں جوہری تجربہ کیا۔
1986 عراقی ایرویز کا اغوا شدہ طیارہ بوئنگ 737 سعودی عرب میں حادثہ کا شکار، 62 افراد کی موت۔
1990 گیری کاسپوروف نے شطرنج کے چیمپئن شپ میں اناتولی کارپورروف کو مات دی
‘1991 سویت جمہوریہ کو باقاعدہ ختم کردیا گیا۔
1996 جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے طویل ہڑتال اسی دن شروع ہوئی۔
2002 ایران نے سزائے موت کے لئے سنگساری کو ختم کردیا۔
2003 ایران کے بام شہر میں 8۔6 شدت والے زلزلہ سے 31 ہزار لوگوں کی موت ہوگئی اور 70 فی صد شہر کی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔
قومی
1530 سلطنت مغلیہ کے بانی ظہیر الدین بابر شاہ کا 48 سال کی عمر میں دھولپور میں انتقال۔
1666 سکھوں کے 10 ویں گرو گووند سنگھ کی پیدائش۔
1904 دہلی اور ممبئی کے درمیان ملک کی پہلی بین الاقوامی کار ریلی کا افتتاح۔
1907 کل ہند کانگریس کا کلکتہ میں راس بہاری بوس کی صدارت میں 23 واں کنونشن جس میں کانگریس کی تقسیم عمل میں آئی۔
1914 سماجی مصلح اور گاندھی وادی ڈاکٹر سشیلا نیر کی پیدائش ۔
1921 مشہور ماہر تعلیم نورالحسن کی پیدائش۔
1925 کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام ۔
1978 سابق وزیراعظم اندرا گاندھی جیل سے رہا۔
1986 صارفین حقوق قانون پاس کیا گیا
1989 بین الاقوامی کارٹونسٹ، مصور، مصنف اور پدم بھوشن کے اعزاز سے معزز کیشو شنکر پلئی کا انتقال۔
1999 سابق صدر شنکر دیال شرما کا 81 سال کی عمر میں نئی دہلی میں انتقال
2004 ہندوستان سری لنکا انڈونیشیا تھائی لینڈ ملیشیا مالدیپ اور بحرہند کے کئی دیگر علاقوں میں 15ء9 کی شدت والے زلزلہ سے آئی سنامی میں دو لاکھ تیس ہزار لوگوں کی موت ہوگئی اور 43 ہزار لاپتہ ہوگئے۔

Last modified on Thursday, 25 December 2014 15:55
Login to post comments