×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 830

05 جنوری کے اہم واقعات

January 05, 2015 276

1896 ایک آسٹیئن اخبار نے جرمنی سائنسداں ولہیلمن رونجن کے ذریعے ’ایکسرے‘ کی دریافت کی خبر کو پہلی مرتبہ شائع کیا۔

1919میں جرمن ورکرس پارٹی کی تشکیل ہوئی بعد میں یہی نازی پارٹی کہلائی۔
1930 ماوو سے تنگ کی مشہور کتاب ’اے سنگل اسپارک کین اسٹارٹ اے پریٹی فیئر‘ منظر پر آئی۔
1961 امریکہ نے کیوبا سے سفارتی رشتے منقطع کئے۔
1964میںرومن کیتھولک اور آرٹھوڈاکس چرچ کے رہنماووں کے درمیان 15 ویں صدی کے بعد یروشلم میں پہلی ملاقات تھی۔
1972 امریکی صدر نکسن نے شٹل خلائی طیارہ پر تحقیق کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔
1976 خمیر روژ سرکار نے کمبوڈیا کا نام بدل کر ’ڈیموکریٹک کمپوچیا‘ کیا۔
1996 میں اسرائیل پر سلسلہ وار خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ یا ہو عیاش عرف ’انجینئر‘ غزہ میں خودکش حملے کے دوران مارا گیا۔
2006 میں مکہ میں حج کے دوران چار منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 76 افراد جاں بحق ہوئے۔
2007 میں نوڈل کے خالق اور جاپان میں ’کپ نوڈل کے بادشاہ‘ کی حیثیت سے مشہور موموفک آندو کا انتقال ہوا۔
قومی
1592 میںمغل بادشاہ شاہ جہاں کا جنم ہوا۔
1659 مغل حکمراں اورنگ زیب نے کھجوا کی لڑائی میں شاہ شجاع کو ہرایا۔
1890 میں ہائی کورٹ کے بیرسٹر کے درجہ یافتہ پہلے ہندستانی گیانندر موہن ٹیگور کا انتقال ہوا۔
1957 میں سینٹرل سیلز ٹیکس قانون نافذ ہوا۔
1968میں مرکزی حکومت نے لوک پال مقرر کرنے کی انتظامیہ اصلاحات سے متعلق کمیشن کی سفارش کو منظوری دی۔
1988 کوسودیشی بریل شارٹ ہینڈ مشین بازار میں اتاری گئی۔
1988 ہندستان میں نابیناووں کے لئے پہلی بریلشارٹ ہینڈ مشین بازار میں اتارگئی۔

Login to post comments