03 فروری کے اہم واقعات

February 02, 2015 2232

1924ء کو امریکہ کے 28 ویں صدر ووڈرو ولسن کا انتقال ہوا۔
1969ء میں فلسطین نیشن کانگریس نے مسٹر یاسر عرفات کو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا

سربراہ منتخب کیا۔
1972 جاپان کے سپورا میں 11 ویں ونٹر اولمپک کھیلوں کا افتتاح۔
1994ء میں امریکی صدر بل کلنٹن نے ویتنام پر سے امریکی تجارتی پابندی ہٹائی تھی۔
1998 برطانیہ نے شہزدی ڈائنا پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
2005 بیسویں کے ڈارون کہے جانے والے عظیم حیاتیاتی سائنس داں ارنیسٹ میئر کا انتقال۔
2006ء میں بحر احمر میں سعودی عرب سے مصر جانے والا السلام 98 نامی جہاز غرقاب ہوا۔ جس میں سوار 1414 مسافروں میں سے صرف 387 کی ہی جان بچ سکی۔
2007ء میں خودکش ٹرک بم دھماکے میںعراق کی راجدھانی بغداد کے الصدر علاقے میں 135 افراد مارے گئے۔

قومی
1760ء کو مراٹھا فوج نے نظام کو پوری طرح شکست دے دی۔
1916ء میں بنارس ہندو یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1925ء میں بجلی سے چلنے والی ہندستان کی پہلی ٹرین سروس ممبئی اور کرلا کے درمیان شروع ہوئی۔
1954 الہ آباد کنبھ میلے میں حادثہ کے دوران پانچ سو سے زائد افراد کی موت۔
1969ء کو تامل ناڈو کے پہلے غیر کانگریسی وزیراعلٰی سی این انادورائی کا 3 فروری انتقال ہوا۔
1970ء کو ہندستان کے پہلے اور دنیا میں کوئلہ پر مبنی سب سے بڑے کھاد کارخانے کی بنیاد 3 فروری تلچر میں رکھی گئی۔
1978 عظیم ہندی شاعر شنکر کپور کا انتقال۔
1988ء میں بحریہ کے بیڑے میں نیوکلیائی صلاحیت والی پہلی آبدوز کو 3 فروری آئی این ایس میں شامل کیا گیا۔

Last modified on Friday, 06 March 2020 13:00
Login to post comments