چاڈ کی فوج سے جھڑپ میں بوکو حرام کے 123 جنگجو ہلاک

January 31, 2015 3632
چاڈ کی فوج سے جھڑپ میں بوکو حرام کے 123 جنگجو ہلاک All images are copyrighted to their respective owners.

انجامینا ،چاڈ کی فوج سے جھڑپ میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے 123 جنگجو جبکہ تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں

ادھر افریقی یونین نے بوکو حرام سے لڑنے کے لئے ساڑھے سات ہزار فوجیوں پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کی حمایت کر دی۔چاڈ کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوکو حرام سے جھڑپ شمالی نائجیریا کے سرحدی قصبے مالم فتوری میں ہوئی جس پر بوکو حرام نے گزشتہ برس نومبر میں قبضہ کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے قصبے کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔نائجیریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو روز جاری رہنے والی لڑائی میں فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔

Last modified on Thursday, 07 May 2020 11:11
Login to post comments