×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

آئی پی ایل میں یوسف پٹھان کا نیا ریکارڈ

خرداد 05, 1393 0 366

انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں سیزن میں سنیچر کو کھیلے گئے میچز میں کولکاتہ نائٹ رائڈرز نے سن رائزر حیدرآباد کو چار وکٹوں سے

شکست دے دی۔  کولکاتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر ہوا جس میں کولکاتہ نائٹ رائڈرز کو جیتنے کے لیے 161 رنز کا ہدف ملا جو یوسف پٹھان کی جارجانہ بلے بازی کی بدولت کولکاتہ نے چھ وکٹ کے نقصان پر14.2 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
یوسف پٹھان نے سات چھکّے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 72 رنز سکور کیے اور انھیں اس کے لیے مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔یوسف نے آئی پی ایل میں نصف سنچری کا بھی ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری 15 گیندوں میں مکمل کی جب کہ اس سے پہلے 17 گیندوں میں نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ ایڈم گلکرسٹ کے نام تھا۔
اوپنر رابن اتھّپا نے بھی ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 رن بنائے جب کہ کپتان گوتم گمبھیر نے 28 رنز سکور کیے۔حیدرآباد کی طرف سے بولر کرن شرما نے 38 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کولکاتہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور سن رائزر حیدرآباد نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 160 رنز سکور کیے۔حیدرآباد کی طرف سے شکھر دھون نے 29 ، نمن اوجھا نے 26 جب کہ کپتان ڈرین سیمی نے 29 رنز بنائے۔کولکاتہ ٹیم کی یہ مستقل ساتویں جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی پوائٹنس ٹیبل وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس طرح ناک آؤٹ سٹیج پر اسے ایک اضافی موقع ملے گا یعنی اگر پہلے میچ میں وہ فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پاتی ہے تو اسے دوسرا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.