×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

سیمینار برائے مہاراشٹر میں اردو افسانہ ؍ افسانچہ نگاری

خرداد 14, 1393 0 632

انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگائوں کے زیر اہتمام، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی اور اردو لائبریری ٹرسٹ مالیگائوں کے اشتراک سے بعنوان

مہاراشٹر میں اردو افسانہ اور افسانچہ نگاری کی روایت یک روزہ سیمینار کا انعقاد ہورہا ہے ۔ مورخہ 22 جون2014 بروز اتوار کی صبح 9بجے تا شام7بجے تک اردو لائبریری کے مسلم ہال میں منعقد ہونے والے اس سمینار میں افسانوں اور افسانچوں کی کتب کی نمائش افسانہ اور افسانچہ پر مقالہ خوانی ، تبصرات و تاثرات، محفل افسانہ اور افسانچہ خوانی کے اجلاس ہونگے۔ اس تقریب میں بیرونی افسانہ نگار ڈاکٹر مشتاق احمد وانی (جموں توی)، رونق جمال (دُرگ چھتیس گڑھ)، ڈاکٹر عظیم راہی (اورنگ آباد)، نذیر فتح پوری (پونے)، میم ناگ (ممبئی)، اکبر عابد (ممبئی)، رفیع الدین مجاہد (اکولہ)، ساحر کلیم (سلوڑ)، رحیم رضا (یاول)، محی الدین عثمانی (جلگائوں) شریک ہو رہے ہیں، اور مالیگائوں کے منتخب افسانہ نگاران و دانشواران شرکت فرمائینگے۔ اس تقریب میں افسانوں اور افسانچے کی کتابوں کی نمائش بھی ہو گی۔ افسانہ نگار حضرات سے گذارش ہے کہ نمائش کیلئے اپنی کتابیں ارسال فرمائیں۔ مالیگائوں کی تمام ادبی انجمنوں کے ذمہ داران اور افسانہ نگاران حضرات اورڈی ایڈ، بی ایڈ کے طلبہ و طالبات و اساتذہ سے تعاون کی اپیل ہے۔ تمام طلباء و اساتذہ کو سیمینار میں اٹینڈنس سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ فقط: صدر عہدیداران و اراکین انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگائوں ، مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں: خیال انصاری (مدیر خیر اندیش)

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.