×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

امام محمد باقر (ع) کی شخصیت علمی

بهمن 02, 1392 310

ائمہ اطہار کی زندگی کا

تجزیہ کرتے وقت اس نکتہ کو ذہن میں رکھا جائے کہ معصوم کے یہاں زندگی کے طور طریقہ اور لوگوں کے ساتھ معاشرت اور فکری لحاظ سے کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔ واحد اختلاف جو ان حضرات کے درمیان نظر آتا ہے وہ موقعیت کا اختلاف (Situational Difference) ہے اس لئے کہ ہرزمانے میں نئی اور مختلف مشکل وجود میں آتی ہے اور فکر اور سیاسی تقاضے مختلف ہوتے ہیں جبکہ مقاصد یکساں ہوتے ہیں۔ صلح امام حسن اور قیام امام حسین (ع) کے مقاصد ایک ہی تھے طریقے یعنی حکمتِ عملی (Strategy ) مختلف تھی۔

شیعہ ائمہ کی شخصیت کے مطالعہ کے سلسلہ میں ان کی علمی ،معنوی ار سیاسی زندگانی کا جائزہ ضروری ہے۔ ہر امام اپنے پیش رو کی طرح ہدایت و رشد ار دعوت الی اﷲ اور افہام و تبلیغ دین کا منشور عام کرتا رہا۔ آنحضرت کی وفات کے بعد امیر المومنین نے مسجد کوفہ کے منبر سے بار بار کہا "" سلونی قبل ان تفقدونی"" ( پوچھ لو مجھ سے قبل اس کے کہ تم مجھے گم کردوگے )۔ حسن بن علی علیہ السلام کو حکومت معاویہ نے مسلسل اجتماعی اور انفرادی دباؤ میں رکھا امام حسین نے یزیدی حکومت کے شریعت کے خلاف اقدامات کو قبول کرنے سے انکار کیا اور درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ان حالات میں بعد کربلا امام زین العابدین (ع)  نے معارف قرانی کو دعا و زاری کے قلب میں ڈھال کر اس کا اظہار کیا، امام سجاد کی شہادت (٩٥ھ) کے بعد امام باقر کو ١٩ سال کا عرصہ ملا (١١٤ھ تک ) اس عرصہ میں چونکہ بنی امیہ اور بنی عباس میں مملکتی چقلش ہو رہی تھی توامام باقر (ع) کے لئے ایسے ساز گار حالات پیدا ہوگئے کہ وہ عوام الناس کو علم و دانش کا راہ پر لگاسکے، یہ امام باقر (ع) کا بہت بڑا احسان ہے کہ تعلیم و تربیت اور شریعت کے مقام کی اہمیت کا احساس دلایا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں کے رجحانات اہل بیت رسول کی طرف بڑھتے ہی گئے اور تقریباً ٤ ہزار افراد آپ کے درس سے فیضیاب ہوتے تھے۔

امام باقر (ع) کا یہ بنیادی کام مستقبل میں امام صادق کو فقہ، تفسیر اور اخلاقی امور پر تالیف و تدوین کا موقع ملا جو آج فقہ جعفری کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ شعبہ تعلیم سے تعلق کے باعث ان ائمہ کے تقسیم کار کو راقم یہ سمجھتا ہے کہ امام سجاد نے صحیفہ کاملہ کے ذریعہ دعاؤں کی شکل میں ایک نصاب یا (Curriculum) بنایا، اس کو ایک جامع شکل میں امام باقر نے اپنی تعلیمات میں شامل کیا جو بالآخر امام صادق(ع) نے ایک جامعہ یا یونیورسٹی کے کلچر سے متعارف کروایا۔

Last modified on چهارشنبه, 02 بهمن 1392 12:17
Login to post comments