×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

سید رضی اور بحر بے كراں كا ایك قطرہ

بهمن 16, 1392 342

سید رضی نے اپنی جوانی كے دوران

سے ہی آیات الہٰی كی تفسیر و تشریح كرنا شروع كردیا، آپ كو بچپنے سے ہی قرآن سے عشق اور لگاوٴ تھا چنانچہ تعلیم كے بعد آپ نے قرآن سے دائمی رابطہ برقرار كرلیا اور اپنی زندگی كے تیسویں سال مختصر مدت میں قرآن حفظ كر لیا ۔ آپ ہمیشہ كلام الٰہی كے زمزمہ سے اپنے آئینہ دل كو جلا بخشتے رہتے تھے ۔ قرآن كے مختلف علوم كو حاصل كرنے كے بعد اور كمسنی كے زمانے كی قرائت كی حلاوت كے علاوہ اپنے آپ كو ایك ایسی روح افزا حسن كی دنیا كے ہمراہ پانے لگے جس كی وسعت بے نہایت اور جس كی غایت لا محدود تھی ۔ آیات الٰہی كے تابناك جمال میں محو سید رضی نے اپنے ہاتھ میں قلم اٹھایا تاكہ اپنے علم كے سمندر كے چند قطرے گیتی كے صفحات پر جاری كریں آپ كی اس بااخلاص كوشش كا ثمرہ تین گرانقدر خزانہ ہیں جن كو آپ نے آئندہ آنے والی نسلوں كے لیے یادگار كے طور پر چھوڑا ہے :
1 تلخیص البیان عن مجازات القرآن 2 -حقائق التاٴویل فی متشابہ التنزیل 3 -معانی القرآن ۔

آپ كی دوسری تالیفات مندرجہ ذیل ہیں :خصائص الائمہ، نہج البلاغہ، الزیادات فی شعر ابی تمام، تعلیق خلاف الفقہاء، كتاب مجازات آثار النبویة، تعلیقہ بر ایضاح ابی علی، الجیّد من شعر ابی الحجّاج، زیادات فی شعر ابی الحجّاج، مختار شعر ابی اسحاق الصابی، كتاب مادار بینہ و بین ابی اسحاق من الرسائل، دیوان اشعار ۔

مولف: محمد ابراھیم نژاد

مترجم: زهرا نقوی

Last modified on چهارشنبه, 24 ارديبهشت 1393 11:03
Login to post comments