×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

حضرت محمدؐ پر صلوات پڑھتے وقت آل کا اضافہ کیوں ؟

تیر 25, 1393 474

حضرت محمد (ص) پر صلوات پڑھتے وقت کیوں آل کا اضافہ کرتے ہیں اور: اللّھم صل علی محمد و آل محمد کہتے ہیں؟  یہ ایک مسلم اور قطعی

بات ہے کہ خود پیغمبراکرم(ص) نے مسلمانوں کو درود پڑھنے کا یہ طریقہ سکھایا ہے جس وقت یہ آیہء شریفہ نازل ہوئی تو مسلمانوں نے آنحضرت (ص) سے پوچھا : ہم کس طرح درود پڑھیں ؟
پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:’’لاتُصلُّوا علَّ الصلاة البتراء‘‘ مجھ پر ناقص صلوات مت پڑھنا مسلمانوں نے پھر آنحضرت (ص) سے سوال کیا۔
ہم کس طرح درود پڑھیں؟
پیغمبر خدا (ص) نے فرمایا کہو: اللھم صلِّ علی محمد و آل محمد.
اہل بیت (ع) قدر و منزلت کے ایک ایسے عظیم درجہ پر فائز ہیں جسے امام شافعی نے اپنے ان مشہور اشعار میں قلمبند کیا ہے:
یا اھل بیت رسول اللہ حبُّکم
فرض من اللہ ف القرآن انزلہ
کفاکم من عظیم القدر اءنکم
مَن لم یصلِّ علیکم لاصلاة لہ
ترجمہ: اے اہل بیت پیغمبر (ص) آپ کی محبت کو خدا نے قرآن میں نازل کر کے واجب قرار دے دیا ہے۔ آپ کی قدر و منزلت کے لئے بس یہی کافی ہے کہ جو شخص بھی آپ پر صلوات نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔
در المنثور جلد 5 سورہ احزاب کی آیت 56 کے ذیل میں بھی موجود ہے اس روایت کو صاحب تفسیر نے محدثین اور کتب صحاح اور کتب مسانید (جیسے عبدالرزاق ، ابن ابی شبیہ، احمد ، بخاری ، مسلم، ابوداؤد ، ترمذی، نسائی ، ابن ماجہ اور ابن مردویہ) سے نقل کیا ہے - مذکورہ راویوں نے کعب ابن عجرہ سے اور انہوں نے رسول خدا (ص) سے نقل کیا ہے۔

Last modified on چهارشنبه, 25 تیر 1393 11:52
Login to post comments