×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

جناب فاطمہ کے دونوں بیٹے اسلام پر قربان ہوگئے

تیر 26, 1393 441

* حضرت ابراہیم (ع) کا ایک بیٹا اسماعیل (ع) خدا کی راہ میں قربان نہ ہو سکا ۔۔۔ جناب فاطمہ کے دونوں بیٹے ( امام حسن (ع) اور امام حسین (ع)

) اسلام پر قربان ہوگئے۔
* حضرت موسی (ع) درخت کے ذریعہ اللہ سے کلام کرتے تھے ۔۔۔ جناب فاطمہ (س) مصلے پر بیٹھ کر اللہ سے کلام کرتی تھیں۔
* حضرت عیسی (ع) کی ماں پر لوگوں نے تہمت لگائی ۔۔۔ جناب فاطمہ (س) کے پہلو پر ظالموں نے دروازہ گو گرایا مگر دامن عصمت پر داغ نہ لگا سکے۔
* حضرت رسول خدا (ص) فرمایا ہے فاطمہ(س) میری رسالت کا حصہ ہے ۔۔۔۔ رسول (ص) عالمین کے لیے رحمت ہیں اور فاطمہ (س) رسول کے لیے رحمت ہیں۔
* حضرت علی مرتضی (ع) نے فرمایا ہے فاطمہ (س) میری بہترین مددگار ہیں۔ علی (ع) کل کے مددگار ہیں اور فاطمہ (س) علی (ع) کی مددگار ہیں۔
* حضرت امام حسن (ع) اور حضرت امام حسین (ع) کی ماں ہیں فاطمہ (س)۔ اور ماں کے پیروں کے نیچے جنت ہوا کرتی ہے۔ یعنی جنت کے سرداروں کی جنت فاطمہ (س) کے پیروں کے نیچے ہے۔ (افادات از زندگی حضرت فاطمہ (س)  مولف: شہید دستغیب)
مشہور ہے کہ کسی چیز کی عظمت کسی بڑی شخصیت کی طرف نسبت سے ہوا کرتی ہے۔ جیسے کہ مسلمان کی عظمت رسول اسلام (ص) کے پیروکار کی نسبت سے ازواج کی عظمت رسول (ص) کی زوجیت کی نسبت سے ہوا کرتی ہے۔ جیسے کہ مسلمان کی عظمت رسول اسلام (ص) کے پیرو کار کی نسبت سے ازواج کی عظمت رسول (ص) کی زوجیت کی نسبت سے۔ اصحاب کی عظمت رسول (ص) کی صحبت میں بیٹھنے کی نسبت سے۔
شاعر مشرق مفکر اسلام علامہ اقبال بھی اسی نظریہ کے تحت فرماتے ہیں:
مریم از یک نسبت عیسی عزیز
از سہ نسبت حضرت زہرا (س) عزیز

Login to post comments