×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

حکومت حضرت امام مھدی (ع) میں معجزے کی ضرورت

تیر 31, 1393 509

کیا حضرت مہدی (عج) کی حکومت کی کامیابی کے لیے معجزے کی ضرورت ہے؟حضرت مہدی (عج) کی حکومت کی کامیابی کے لیے کوئی غیبی

قوت یا معجزے کی ضرورت نہیں ہے۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ حضرت مہدی (عج) کا قیام، دنیا کے موجودہ معاشرتی نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے وجود میں آئے گا اور اس کے لئے انہیں کسی غیبی طاقت کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اللہ تعالی کی چاہت سے سب کچھ طبیعی اور تقدیر کے مطابق ہو گا  " ابی الله ان یجری الامور الا باسبابها" اسی لیے امام زمان (عج) کا قیام بھی اسی تقدیر کی بنا پر اور دنیا کے متداول طرز سے ہی وقوع پذیر ہوگا جس میں خدا کی واضح مدد شامل ہو گی ۔
ثانیا، اگر یہ طے کر لیا جاتا کہ اس کامیابی میں غیبی قدرت اور معجزے سے کام لیا جائے گا تو کوئی بھی اس قدرت کا مقابلہ نہیں کر پاتا اور ایسی صورت میں اس کی تاخیر کے لیے کوئی وجہ باقی نہیں رہتی ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بےشک ایک ایسے انقلاب سے کچھ ظالموں اور طاقتوروں کو نفرت ہو گی اور وہ اس بنا پر حضرت مہدی (عج) سے مقابلہ اور اس کی مخالفت کریں گے جس کی وجہ سے جنگ و جدل کا خطرہ بھی موجود ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان جنگوں میں لوگوں کی کثیر تعداد ماری جائے گی۔ خاص طور پر کہ جب حضرت مہدی (عج) آئیں گے تو عقلمند لوگوں کو اپنی طرف راغب کریں گے اور دین کے حقائق  سےانہیں روشناس کرائیں گے اور دنیا میں علم و دانش کو پھلائیں گے۔
تیسری بات یہ کہ ایسی صورت میں حضرت مہدی (عج) کو 313 مددگاروں کی کوئی ضرورت نہیں تھی چنانچہ بعض روایات اور احادیث میں حضرت مہدی (عج) کے قیام میں تاخیر کی ایک وجہ ان کے اعلان کردہ ساتھیوں کی عدم موجودگی بیان کی جاتی ہے۔
چہارم یہ کہ عدل کی حکومت کی بنیاد رکھنے کے لئے کسی معجزے کی ضرورت ہو گی یہ مسئلہ اس  بات کو بیان کرتا ہے کہ عدل کی حکومت بس معجزے سے قائم ہو گی اور احکام الہی معجزے کے بغیر پوری دنیا میں عدل و انصاف قائم نہیں کر پائیں گے جو کہ دین سے ایک بہت غلط قسم کا مفہوم اخذ کیا گیا ہے۔
پنجم یہ کہ بنیادی طور پر روایات کے مضامین اور عقلی دلائل سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ اس کے لیے کسی معجزے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اگرچہ ہمیشہ خدا کی نعمتوں سے مستفید ہونا چاہیے لیکن حکومت عدل کو قائم کرنے کے لیے حضرت مہدی (عج) کوکسی بھی قسم کے معجزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Login to post comments