×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

برکتوں والے مہینے کی آمد

مرداد 01, 1393 380

سروش آسمانی نے ایک بار پھر ماہ مبارک رمضان کی آمد کی بشارت دی جس سے اھل ایمان کے چہرے کھل گئے اور دل نورسے معمور ہو گئے۔

رمضان المبارک اپنی تمام برکتوں کے ساتھ سعادتمندی کا پیغام لیکر آ پہنچا ہے ۔ یہ مبارک مہینہ ہمارے لئے ضیافت آسمانی کی سوغات لیکر آیا ہے،اس مبارک مہینے میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے ۔ ہماری رحمت خدا دعوت دے رہی ہے کہ اپنی توانائی بھر اس مبارک مہینے سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے لئے توشہ آخرت مہیا کر لیں ۔ اس چشمہ رحمت ابدی سے جتنا چاہتے ہیں سیراب ہو لیں تاکہ دل میں حسرت نہ رہ جائے کہ اے کاش ہم نے اس مبارک مہینے کے سہنری موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا ہوتا۔ انسان کس قدر محتاج ہے ایسے موقعوں کا تاکہ اپنے خدا کے ساتھ رازونیاز کرسکے اور اپنی بندگی جلا دے سکے کیونکہ اس کا سب سے بڑا ہنر ہی بندہ اور عبد ہونا ہے ۔ماہ مبارک رمضان، ہمیں زندگی کی یکرنگی سے الگ ہو کر یکسوئی سے اپنے معبود کی عبادت کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔ ہمیں اس سنہری موقع کو غنمیت سمجھتے ہوئے عبادت خداوندی سے اپنے ذھن و روح کو آلودگیوں سے پاک کرنا چاہیے ۔ ماہ مبارک رمضان میں خدا ہمیں یہ موقع عطا کرتا ہے کہ ہم مادیات سے ہٹ کر روحانی ماحول میں زندگی کو دیکھیں اور خود گناہوں کے سنگین بوجھ سے نجات دلائیں۔ رحمت خدا ملاحظہ ہو کہ، اس ماہ میں روزہ دار کی نیند بھی عبادت شمار ہوتی  ہے تو، اگر بندہ، خدا کی بارگاہ میں مناجات کرے اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے تو کیا رحمان ورحیم اپنے بندوں کو معاف نہیں کرے گا؟ ماہ مبارک رمضان گویا ایک نادر کیمیا ہے جس کی برکت سے گناہ جھڑجاتےہیں اور برائیاں زائل ہوجاتی ہیں اور نیک اعمال کا کئی گنا ثواب ملتاہے ۔ رمضان مبارک ایک آشنا مسافر ہے جو ڈھیروں بشارتوں کےساتھ آتاہے ۔سلام ہوتجھ پراے خداکے مہینے، اھل زمیں کے پاس سے جلد نہ گذرنا ، ہمارے پاس رک جا اورجلد نہ جا۔ سلام ہوتجھ   پر اے عشق خداوندی کے مظہر ، اے خوان رحمت الھی جو سب کے لئے کھلا ہے ۔ تیری آمد اس بات کی نشاندھی کرتی ہےکہ انسانوں کےلئے راہ ھدایت ہمیشہ ہموار ہے ۔

Login to post comments