×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

رمضان میں اجر و ثواب کمائیں

مرداد 01, 1393 372

آئیں ہمت کریں اور خود کو غفلت کے گرد وغبار سے پاکیزہ کر لیں ، خدا ہمارا انتظار کر رہا ہے کہ ہم اس کے لطف و کرم کے سائے میں پناہ لیں

اور اسکی محبت و شفقت کے سائے میں زندگی کے شیریں لمحات گذاریں۔ خدایا ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک بار پھر ہمارے دیدہ و دل، ماہ مبارک رمضان کے ہلال پور سے منور ہوئے ۔ ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم روزے رکھ سکیں اور شوق و جذبے سے تیری اطاعت بجا لا سکیں۔ خدایا تیرا شکر کہ تونے ایک بار پھر ہمیں ان نورانی لمحوں میں سانس لینے کی توفیق عطا کی ، خدایا ہم اس ماہ رحمت میں اپنے دل کے صحرا کو تیری رحمت کی بارش سے سیراب کرکے اسے عشق و ایمان کا گلزار بنانا چاہتے ہیں ۔ہم تیری بارگاہ میں آئے ہیں کیونکہ تیرے سوا کوئی بھی اس بات کا اہل نہیں ہے کہ اس سے دل لگایا جائے۔ ہم تیری یادکی شمیم دل انگیز سے اپنے وجود کو طراوت بخشنا چاہتے ہیں ۔ہم نے حاجتوں اور آرزوں سے بھرے اپنے ہاتھ تیری طرف پھیلا دئے ہیں کہ تو ہی غفار و جواد ہے اور تو ہی مائدہ آسمانی سے اس ماہ مبارک میں ہمیں اپنی منزل نجات تک پہنچانے والا ہے ۔ سامعین ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد کے ساتھ آپکی عبادتوں کی قبولیت کی دعاؤں کی تمنا لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث شریف کی طرف آپکی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوبصورت اور دلنشین تعبیروں سے ماہ مبارک کے بارے میں فرمایا ہے ، ایھاالناس! ماہ خدا اپنی تمام رحمتوں ، برکتوں اور عفو و درگذشت کا سامان لیکر آن پہنچا ہے ۔ یہ ایسا مہینہ ہے جو خدا کے نزدیک سب مہینوں سے بہتر ہے اس کے دن بہترین دن اور اسکی گھڑیاں بہتریں گھڑیاں ہیں ۔ ایسا مہینہ ہے جسمیں آپ کو ضیافت خدا کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس ماہ میں آپ کے اعمال مقبول اور دعائیں مستجاب ہیں لہٰذا اپنے خدا سے سچی نیتوں اور پاک دلوں سے روزے رکھنے اور تلاوت قرآن کرنے کی توفیق کی درخواست کریں ۔ اس ماہ میں غریبوں اور بےنواؤں کی مدد کریں، بزرگوں کا احترام کریں، بچوں سے محبت سے پیش آئیں اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحم کریں ( ان کی احوال پرسی کرتے رہیں) اپنی زبان کو ناشایستہ گفتگو سے بچائیں، اپنی آنکھوں کو حرام سے بچائیں، اور اپنے کانوں کو بھی حرام چیزوں سےبچائیں رکھیں ۔

Login to post comments