×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ماہ رمضان خدا کے قرب کا بہترین موقع

مرداد 01, 1393 362

ایہاالناس! جوبھی اس ماہ میں اپنا اخلاق سدھارلے گا اس دن جب پل صراط پرقدم لڑکھڑا جائیں گے وہ آسانی سے گذر جائے گا اور جوبھی اس ماہ

میں صلہ رحم کرے گا اور اپنے رشتہ داروں سے ناطہ نہیں توڑے گا خدا قیامت کے دن اسے اپنی آغوش رحمت میں لے لے گا۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ مبارک رمضان کے بارے میں اس ماہ میں نماز کے اوقات میں دعا کے لئے اپنے ہاتھ اٹھا لو کیونکہ نماز کا وقت بہترین وقت ہے اور نماز کے اوقات میں حق تعالی اپنے بندوں پرنظررحمت فرماتا ہے اگر آپ اسے پکاریں گے تو وہ آپ کا جواب ضرور دیے گا ایہاالناس اس ماہ میں بہشت کےدروازے کھول دئے جاتے ہیں اپنے پروردگارسے دعاکریں کہ ان دروازوں کو آپ پربند نہ کرے ۔ اس ماہ میں جہنم کے دروازے بند کردئے جاتےہیں اپنے پروردگار سے دعا کریں کہ انہیں آپ پر نہ کھولے۔ ایک دن خدا نے حضرت داؤد علیہ السلام کو حکم دیا کہ حلاوہ نام کی عورت کا پتہ لگائیں اور اس کو جنت کی بشارت دیں اوریہ کہیں کہ تیری جگہ جنت میں ہے اور تو میرے ساتھ جنت میں رہے گی ۔حضرت داؤد علیہ السلام اس عورت کے گھر تشریف لے گئے اور دق الباب کیا ، عورت گھرسے نکل کر باہر آئی دیکھا دروازے پر داؤد (نبی اللہ) اس کے دروازے پرکھڑے ہیں تعجب سے پوچھتی ہےکہ اے نبی اللہ کیا چیز آپ کو میرے در پرلائی ہے ۔حضرت داود(ع) نے کہا تیرے بارے میں خدا نے وحی فرما کر مجھے تیری فضیلت سے آگاہ کیا ہے ۔اس عورت نے کہا شاید وہ عورت میں نہیں ہوں میری کوئی ہمنام ہوگی۔خدا کی قسم میں نے کوئی ایسا نیک کام انجام نہیں دیا ہے جس سے میں اتنے اعلیٰ رتبوں کی مستحق بن جاؤں ۔ حضرت داؤد علیہ اسلام نے فرمایا وہ عورت تو ہی ہے جس کے بارے میں خدا نے بشارت دی ہے ، اب مجھے اپنی زندگی کے بارےمیں کچھ بتا ۔اس عورت نے کہا اے نبی اللہ میں نے اپنی زندگی میں بڑی مصیبتیں جھیلی ہیں ، بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کیا ہے جب بھی میں کسی مشکل میں گرفتار ہوتی تو صبر سے کام لیتی اور خدا کا شکر بجا لاتی اور ان ہی حالات میں زندگی گذارتی ۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے خدا سے دعا کی ہوکہ مجھے کسی رنج و مصیبت سے نجات دے بس اس سے یہ دعا کرتی ہوں کہ مجھے مسائل کو برداشت کرنے کی طاقت اور صبر عطا فرما ۔حضرت داؤد (ع) نے جب یہ سنا توفرمایا کہ بس اسی وجہ سے خدا نے تجھے جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کی بشارت دی ہے ۔

Login to post comments