×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

امام مہدی (عج) کے بارے میں منقولہ احادیث

مرداد 10, 1393 382

شیعہ اور سنی کتب میں منقولہ ایک ہزار احادیث میں رسول خدا (ص) نے آخرالزمان کے نجات دہندہ کو، نام و نشان بتا کر متعارف کرایا ہے

اور وہ حضرت مہدی صاحب الزمان عجل الله تعالی فرجہ الشریف کے سوا اور کوئی بھی نہیں ہے:
حضرت مہدی (عج) کے سلسلے میں سنی اور شیعہ کتب میں منقولہ احادیث 5 جلدوں پر مشتمل کتاب "معجم احادیث المہدی" میں شائع ہوئی ہے جو مجموعی طور پر 1941 حدیثیں ہیں اور یہاں ان کے اعداد و شمار پیش کئے جارہے ہیں:
۔ ائمہ باره ہیں پہلے علی (ع) ہیں اور آخری مہدی (عج) ہیں (91 حدیثیں)۔
۔ ائمہ باره ہیں اور آخری امام مہدی (  عج اللہ تعالی فرجه الشریف ) ہیں (94 حدیثیں)
۔ ائمہ باره ہیں جن میں 9 امام سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی ذریت سے ہیں اور ان نو اماموں میں نویں امام مہدی (عج) ہیں (107 حدیثیں)۔
رسول الله صلی الله اللہ علیہ و آلہ و سلم نی 12 اماموں کے نام بتائے ہیں (50 حدیثیں)۔
۔ امام مہدی علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے نویں فرزند ہیں۔ (148 حدیثیں)
۔ امام مہدی علیہ السلام امام جعفر صادق علیہ السلام کے چھٹے فرزند ہیں۔ (99 حدیثیں)
امام مہدی علیہ السلام امام موسی کاظم علیہ السلام کے نسل سے پانچویں فرزند ہیں۔ (98 حدیثیں)۔
۔ امام مہدی علیہ السلام امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی نسل سے چوتھے فرزند ہیں۔ (95 حدیثیں)۔
۔ امام مہدی علیہ السلام امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی نسل سے اور آپ (ع) کے تیسرے فرزند ہیں،(90 حدیثیں)۔
امام مہدی علیہ السلام امام علی النقی الہادی کے فرزندوں میں سے ہیں۔ (90 حدیثیں)۔
امام مہدی علیہ السلام امام حسن العسکری کے فرزند ہیں۔ (146 حدیثیں)۔
امام مہدی علیہ السلام ائمہ اثنا عشر میں بارہویں اور آخری امام ہیں۔ (136 حدیثیں)۔

Login to post comments