×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

استشراق اور مستشرقین

مرداد 10, 1393 435

اس کتاب کو جناب عبدالحئی عابد نے ڈاکٹر عبدالرشید رحمت کی نگرانی میں تحریر کیا ہے ۔ ان کی تدوین اعجاز عبید نے کی ہے اور یہ کتاب

آن لائن صورت میں اردو برقی کتاب کی ویب سائٹ پر اپنی مکمل حالت میں موجود ہے ۔ جناب عبدالحئی عابد خود اپنی اس کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ان کی یہ کتاب اپنے محترم استاد مکرم جناب ڈاکٹر عبدالرشید رحمت صاحب کی ہدایت کے مطابق ایم فل ، سیکنڈ سمیسٹر کے پرچہ۔۔’’اسلام اور مستشرقین‘‘ کے حوالے سے ایک تعارف ہے ، جس میں استشراق کا مفہوم ، مستشرقین کے عقائد و نظریات کا پس منظر، اسلام کے بارے میں مستشرقین کے عمومی رویوں کا بیان اور اسلام پر مستشرقین کے اعتراضات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مستشرقین کا تعلق زیادہ تر مغرب سے ہے اور ان کا مذہبی پس منظر عیسائیت اور یہودیت کا ہے۔ یہ دونوں قومیں اپنے آپ کو خدا کی چہیتی قومیں قرار دیتے ہیں۔ ان کا عقیدہ ہے کہ نجات کے لیے بس یہودی یا عیسائی ہو جانا ہی کافی ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد ، یہ دونوں اقوام اپنی آسمانی کتابوں میں بیان کی گئی پیش گوئیوں کی روشنی میں آخری زمانے میں آنے والے نبی کی منتظر تھیں۔ لیکن اللہ نے حضرت ابراہیم کے ساتھ کیے گئے وعدے کو دوسرے انداز میں پورا کیا۔یہود و نصاریٰ کی سرکشی، ظلم، نفاق، انبیاء کے ساتھ غلط رویوں ، کتاب اللہ میں تحریف اور احکام خدا کے ساتھ مذاق کی وجہ اور اصلاح کی ساری کوششوں کی ناکامی کے بعد کچھ اور ہی فیصلہ کر لیا تھا۔اس نے نبوت و رسالت کے عظیم منصب کو بنی اسرائیل سے واپس لے کر بنو اسماعیل کے ایک صادق و امین اور صالح ترین فرد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سپرد کر دیا۔ اس پر یہود، باوجود اس کے کہ ساری نشانیوں سمیت آپ کو نبی کی حیثیت سے پہچان گئے تھے ، آپ کی مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے اور اس سلسلے میں تمام اخلاقی حدود کو پامال کر دیا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں تفصیل سے ان اقوام پر اپنے انعامات اور ان کی بدکرداری اور نافرمانی کا ذکر کیا ہے۔
ان دونوں اقوام نے آغاز اسلام سے لے کر اب تک ہمیشہ اسلام کی مخالفت اور اسلامی تعلیمات کو شکوک و شبہات سے دھندلانے کی سعی و جہد کی ہے۔ اپنی کتابوں میں تحریف کرکے ہر اس آیت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو کسی بھی صورت میں اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں تھی۔ اسلام کے افکار و نظریات میں تحریف کرنے ، غلط عقائد کو پھیلانے اور اسلام کے آفاقی پیغام کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے یہ کوشش کی ہے کہ ان باتوں پر روشنی ڈالی جائے اور ان کے پس پشت عوامل کو معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

Login to post comments