×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

اصحاب مہدی (عج) کے قرآنی اوصاف

مرداد 10, 1393 454

قرآن مجید میں ایسی آیات نازل ہوئی جن میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو رسول اللہ (ص) اور ائمہ (ع) کی احادیث کے مطابق

اصحاب مہدی (عج) سے مطابقت کاملہ رکھتی ہیں:
ارشاد ربانی ہے:
{یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُواْ مَن یَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِینِهِ فَسَوْفَ یَأْتِی اللّهُ بِقَوْمٍ یُحِبُّهُمْ وَیُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُوْمِنِینَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِینَ یُجَاهِدُونَ فِی سَبِیلِ اللّهِ وَلاَ یَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللّهِ یُوْتِیهِ مَن یَشَاء وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِیمٌ} (1)
"اے ایمان لانے والو ! جو تم میں سے ان اپنے دین سے پلٹ جائے تو بہت جلد اللہ ایک جماعت کو لائے گا جنہیں وہ دوست رکھتا ہوگا اور وہ اسے دوست رکھتے ہوں گے، وہ ایمان والوں کے سامنے نرم ہوں گے اور کافروں کے مقابلہ میں سخت، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کریں گے یہ اللہ کا فضل و کرم ہے جسے چاہتا ہے، وہ عطا کرتا ہے اور اللہ بڑی سمائی والا ہے، بڑا جاننے والا"۔
اس آیت کے مطابق خداوند متعال مستقبل میں اپنے دین کی حمایت کے لئے ایک جماعت اٹھائے گا اور اس جماعت میں کردار اور عظیم الہی مشن سرانجام دینے والے افراد کے اوصاف کی وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:
1۔ خدا ان سے محبت رکھتا ہے اور وہ خدا کے عاشق ہیں اور اس کی خوشنودی کے سوال کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچتے؛ {یُحِبُّهُمْ وَیُحِبُّونَهُ}۔
2۔ وہ مو‎منین کے سامنے منکسر اور خاضع ہیں؛ {أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُۆْمِنِینَ}۔
3۔ ظالمین و کافرین کے سامنے مقتدر ہیں؛ {أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِینَ}۔
4۔ اللہ کی راہ میں جہاد ان کا دائمی پروگرام ہے؛ {یُجَاهِدُونَ فِی سَبِیلِ اللّهِ}۔
5۔ وہ ثابت قدم ہیں اور ملامت کرنے والوں کی ملامت کی پروا نہیں کرتے؛ {وَلاَ یَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ}۔
آیت کے آخر میں ارشاد ہوتا ہے: "ان امتیازات کا حصول (ذاتی کوششوں اور اصلاح نفس کے علاوہ) اللہ کے فضل و کرم کے مرہون منت ہے اور یہ فضل و کرم ان لوگوں کے لئے ہے جو اس کے قابل ہونگے؛ {ذَلِكَ فَضْلُ اللّهِ یُوْتِیهِ مَن یَشَاء وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِیمٌ}۔
یہ اوصاف اصحاب مہدی (عج) کے لئے حضرت امام صادق (ع) کی حدیث میں بیان ہونئی ہیں؛ بالفاظ دیگر وہ اوصاف آیت کریمہ میں بیان شدہ اوصاف سے ہماہنگ ہیں۔ (2)
حوالہ جات:
1۔ سورہ مائدہ (5)، آیت 54۔
2۔ بحارالانوار، ج 52، ص 308۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

Login to post comments