×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

مسجد جمکران کی خاص اہمیت!

مرداد 10, 1393 406

قم کے نواح میں واقع مسجد جمکران خاص اہمیت کی حامل ہے۔1۔ امام زمانہ (عج) سے منقولہ حسن جن مثلہ جمکرانی کی روایت کے

مطابق، یہ مسجد اس مقام  پر تعمیر کیا گیا ہے جو قدیم الایام سے خداوند متعال کی خاص توجہات کا لائق ٹہرا ہے۔
2۔ مسجد جمکران حضرت حجت (عج) کی براہ راست ہدایت اور حکم پر تعمیر ہوئی ہے اور یہی ایک حقیقت اس مقام کے تقدس اور شرافت کے لئے کافی ہے۔
3۔ اس مسجد میں نماز کے لئے خاص قسم کا ثواب قرار دیا گیا ہے کیونکہ امام زمانہ (عج) نے فرمایا: جو بھی اس مقام پر دو مخصوص نمازیں پڑھے گا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے بیت العتیق میں نماز بجا لائی ہو"۔
4۔ مسجد جمکران اہل بیت (علیہم السلام) بالخصوص حضرت امام زمانہ (عج) کے شیدائیوں اور موالیوں کے اجتماع کا مقام ہے چنانچہ یہ مومنین کے دل موہ لیتی ہے اور بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو ہر ہفتے بدھ کی رات ایران کے مختلف علاقوں سے اس مسجد میں حاضری دیتے ہیں اور امام زمانہ (عج) کے فیوضات سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بعض راتوں کو یہاں 10 لاکھ منتظرین کا اجتماع بپا ہوتا ہے۔
5۔ جمکران ایک مقدس مقام ہے جہاں بہت سی مشکلات اور دشواریوں اور ناقابل علاج بیماریوں میں مبتلا افراد اس مقام پرحاضر ہوتے ہیں اور ان کے مسائل امام زمانہ (عج) کی عنایات خاصہ کی برکت سے حل ہوجاتے ہیں اور بیمار شفایاب ہوتے ہیں۔
6۔ یہ مقام ان مقامات میں سے ہے جہاں بہت سے محبان و موالیان اہل بیت (ع) کو دیدار امام زمانہ (عج) کا شرف حاصل ہوا ہے۔  
7۔ یہ مقام اس قدر مقدس اور محترم ہے جس کی ایک ہزار سالہ تاریخ کے دوران بزرگ علماء پائے پیادہ یا سوار ہوکر اس کی زیارت اور امام زمانہ (عج) سے توسل کی خاطر، دور اور نزدیک سے شرف حضور حاصل کرتے رہے ہیں۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

Login to post comments