×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

سورہ یاسین کا اثر انسان کی زندگی پر

مرداد 17, 1393 848

سورہ مبارکہ یاسین انسانوں کی پوری زندگی، جسم اور روح، مال و دولت، صحت اور فلاح و بہبود، زندگی اور موت، اس دنیا اور آخرت کو

متاثر کر سکتی ہے۔
پیغمبر اسلام(ص) اور ائمہ اطہار نے اس کے اثرات کو بیان کیا ہے۔ پیامبر(ص) نے حضرت علی(ع) کو فرمایا: "اے  علی! سورہ یاسین کو پڑھا کرو کیونکہ اس میں بہت ساری برکتیں ہیں ۔ مثال کے طور پر:
1 اگر ایک بھوکا شخص اس کی تلاوت کر لے اللہ اس کو روزی دیتا ہے اور اس کا پیٹ بھر جاتا ہے۔
2 اگر کوئی پیاسا شخص اس کی تلاوت کرے، اللہ اس کے لیے پانی فراہم کرتا ہے اور اس کی پیاس بجھ جائے گی۔
3 اگر ایک ننگا آدمی اس کو پڑھ لے ، خدا اسے پہننے کے لیے کپڑا دیتا ہے۔
4 اگر کوئی غیر شادی شدہ عورت اور مرد اس کو پڑھ لے، ان کی شادی ہوجا‏ئے گی۔
5 اگر کوئی ایک خوف زدہ شخص اس کو پڑھ لے، اس کا خوف اور ڈر، آسایش اور چین میں بدل جاتا ہے۔
6 اگر کوئی بیمار شخص اسے پڑھ لے اللہ اسے صحت اور سلامتی دے گا۔
7 اگر کوئی قیدی اس کو جیل میں پڑھ لے، اللہ اس کی آزادی کے لیے کوئی حل نکالےگا۔
8 اگر کوئی مسافر اسے سفر میں پڑھے، بے شک اس کے لیے سفر کے دوران کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور وہ محفوظ طریقے سے گھر واپس آئے گا۔
9 اگر اس کو کسی فوت شدہ کے پلنگ پر پڑھ لیں، اللہ اس کے عذاب اور سزا کو کم کر دے گا اور اسے معاف کرے گا۔
10 اگر کسی نے کسی چیز کو کھو دیا ہے اور اس کو پڑھ لے، وہ چیز مل جائے گی۔
11 اگر کوئی کھویا ہوا شخص اس کو پڑھ لے، رستہ اسے مل جائے گا اور صحت اور تندرستی کے ساتھ منزل تک پہنچ جا‏ئے گا۔
12 اگر وہ لوگ جن کا کھانا کم ہو اور سب کے لیے کافی نہ ہو اس سورہ کو پڑھ لیں، ان کے کھانے میں برکت آئے گی چنانچہ سب کے لیے کھانا کافی ہوجاتا ہے۔
13 اگر کوئی عورت جس کےلیے بچے جنم دینا مشکل ہو اس سورہ کو پڑھ لیں، اس کے لئے وضع حمل آسان ہو جائے گا اور آسانی سے بچہ جنم دے گا ۔
14 وہ شخص جو یاسین کو پڑھ لے کبھی اسے فقر اور غربت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔
15 اگر کوئی اسے پڑھ لے، تجارت اور کار و بار میں اس کو نقصان نہیں پہنچ جائے گا۔
16 وہ شخص جو یاسین کو تلاوت کرتا رہے، اس کا گھر قدرتی آفات میں تباہ نہیں ہوتا ہے۔
17 وہ شخص جو یاسین کوپڑھ لے، اپنی زندگی میں پاگل نہیں ہو جاتا ہے اور اس کی عقل تباہ نہیں ہوتی ہے۔
18 جو شخص اس سورہ کو تلاوت کر لے جذام کی بیماری نہیں ہوتی ہے۔
19 وہ جو اس سورہ کو پڑھتا رہے ، وسواس کی بیماری سے دور رہتا ہے۔
20 یاسین پڑھنے والا شخص نقصان دہ بیماریوں سے بچ جاتا ہے اور ان کی بیماری ٹھیک ہوجائے گی۔
21 اللہ تعالی مشکلات اور مصائب کو اس کے لیے آسان بنا دیتا ہے۔
22۔ اس شخص کو قبض روح کے وقت آسانی ہوتی ہے ۔
23 اللہ زندگی میں خوشی اور اچھا سا کاروبار یاسین کے پڑھنے والے کو دیتا ہے۔
24 خداوند موت کے وقت اس شخص کی خوشی کا باعث بنتا ہے۔
25 اللہ تعالی یاسین پڑھنے والے شخص کو آخرت میں سکھ اور خوشی دیتا ہے اور آسمان اور زمین کے فرشتوں کو بلا کر فرماتے ہیں :"میں اس بندے سے راضی ہوں۔ آپ اس کے لیے استغفارکرلیں۔
26 اللہ تعالی شیطان کو یاسین پڑھنے والے شخص سے دور کرتا ہے تاکہ اس کو برے رستے کی طرف نہ لے جائے اور ہزار فرشتوں کو بھیج دیتا ہے تاکہ اس شخص کو شیطان کی آفات اور شر سے محفوظ رکھیں۔
27 موت کے بعد خدا تیس ہزار فرشتوں کو بلا لیتا ہے تاکہ اس کو غسل کر لیں اور اس کے لیے استغفار کرکے اسے قبر تک لے جائیں اور اسے قبر کے اندر رکھ کر عبادت کرلیں اور اس عبادت کے ثواب اس شخص کو مل جائے اور اس کی قبر وسیع اور نورانی ہو جاتی ہے۔
28۔ قیامت کے دن اللہ تعالی اسے فرماتا ہے کہ: اے میرے بندے! دوسروں کی شفاعت کرو تا کہ میں آپ کی شفاعت کو ان کے لیے مان جاؤں۔
29۔ یاسین پڑھنے والے شخص کو اللہ تعالی بہشت میں بھیجتا ہے۔
(ختم شد)
ترجمہ : مہدیہ نژادشیخ

Login to post comments