×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

11مئی کے چند اہم واقعات

ارديبهشت 20, 1393 383

1820  ایم ایس گل جہاز برطانوی سائنس داں چارلس  ڈارون کو لے کر دنیا کی سیر پر نکلا۔ اس سفرکے دوران ڈارون نے جو تحقیق کی

اسی کی بنیاد پر  آگے چل کر انہوں نے تھیوری آف ایوولیوشن دیا۔
1942  جاپانی فوج نے کالیوا پر فتح حاصل کی۔
1949  سیام نے اپنا نام بدل کر تھائی لینڈ رکھا۔
1949  مغربی ملکوں کی کوششوں سے بننے والا نیا ملک  اسرائیل اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔
1953 امریکہ کے واکو ٹیکساس میں ٹورما طوفان میں 114  افراد کی موت۔
1955  اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا۔
1962  امریکہ نے تھائی لینڈ میں فوج روانہ کی۔
1965  بنگلہ دیش میں طوفان سے 17 ہزار لوگ  ہلاک ہوئے۔
1968  فرانس کی راجدھانی پیرس میں پولیس نے کئی  دنوں سے ہڑتال پر بیٹھے طلباء پر طاقت کا استعمال  کیا۔ بڑی تعداد میں طلبہ زخمی ہوئے۔ اس کے دو
دن بعد ہی دس لاکھ افراد طلبہ کی حمایت میں  پیرس کی سڑکوں پر اتر آئے۔ انجام کار چارلس ڈی  گال حکومت کا زوال ہوگیا۔
1972  امریکہ نے نوادا تجربہ گاہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔

قومی
1857  دہلی میں پہلی جنگ آزادی کا آغاز کرتے ہوئے  انگریزی فوج میں شامل ہندوستانیوں فوجیوں نے  بغاوت کی۔
1951  صدر جمہوریہ راجندر پرساد نے گجرات میں  نوتعمیرشدہ سومناتھ مندر کا افتتاح کیا۔
1993  بنگلور میں کھلونا فیکٹری میں زبردست آگ لگنے  سے دو سو سے زیادہ لوگوں کی موت۔
1995 کشمیر میں دہشت گردوں نے صوفی سنت شیخ  نورالدین نورانی کی درگاہ ’چرار شریف‘ میں آگ لگائی۔
1998  راجستھان کے پوکھرن رینج میں تین نیوکلیائی  تجربہ۔
2000  دلی کے صفدرجنگ اسپتال میں ایک بچی کی پیدائش کے ساتھ ملک کی آبادی ایک ارب ہوگئی۔

Last modified on سه شنبه, 20 خرداد 1393 13:17
Login to post comments