×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

15 مئی کے چند اہم واقعات

ارديبهشت 24, 1393 453

1536  انگلینڈ کی ملکہ اینی بولین کو غیر اخلاقی حرکتوں  میں ملوث پائے جانے کے الزام میں موت کی سزا  سنائی گئی۔
1618  سائنس داں

جوہانس کیلپر نے سیاروں کی رفتار کے  متعلق اپنے تیسرے اصول کی تصدیق کی۔
1718  برطانیہ کے ایک وکیل جیمس پکل کو دنیا کے پہلے  مشین گن کا پیٹنٹ ملا۔
1811  پیراگوے نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا۔
1873  ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت ختم کرنے کی تجویز انگلینڈ میں منظور۔
1883  اٹلی نے آسٹریا، ہنگری اور جرمنی کے ساتھ فوجی سمجھوتے پر دستخط کئے۔
1896 امریکہ کے ٹکساس میں طوفان سے 78 لوگوں کی موت۔
1918  دنیا میں پہلی بار ڈاک سروس امریکہ فلاڈیلفیا اور  واشنگٹن کے درمیان شروع۔
1928   مقبول کارٹون کردار مکی ہاوس پہلی مرتبہ ایک   فلم میں دکھایا گیا۔
1930  طیاروں میں پہلی بار ایر ہوسٹس کا نظم کیا گیا۔  ایلین چرچ نے آکلینڈ سے چلنے والے بونگ 80 میں  پہلے ایرہوسٹس کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔
1940  دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کی فوج شمالی فرانس پہنچی۔
1940  دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی فوج نے ہالینڈ کی راجدھانی ایمسٹرڈم پر قبضہ کیا۔
1941  نازیوں نے ہالینڈ میں یہودی موسیقی پر پابندی عائد کی۔
1942  نازیوں نے ہالینڈ میں دو ہزار ڈچ افسروں کو گرفتار کیا۔
1943  اس وقت کے سوویت یونین کے سربرہا جوسف اسٹالن  نے سرمایہ دارانہ نظریات والی بین الاقوامی تنظیم  منٹرن کو تحلیل کردیا۔
1948  فلسطین پر 28 برس کے بعد برطانوی قبضے کا خاتمہ۔
1955  امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1955  برطانیہ، فرانس، امریکہ اور روس نے آسٹریا کی  خود مختاری کے لئے ویانا معاہدہ پر دستخط کئے۔
1957  برطانیہ نے اپنا پہلا ہائڈروجن بم بحر الکاہل میں  واقع کرسمس جزیرہ پر گرایا۔
1958  سوویت یونین نے اسپٹنک سوم کا تجربہ کیا۔
1960  اسپٹنک چہارم کو زمین کے مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا گیا۔
1970  فرانس نے مرورا جزیرے میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1988  آٹھ برسوں تک افغانستان میں موجود سوویت افواج  کی واپسی شروع۔
2008  امریکی ریاست کیلیفورنیا نے ہم جنس شادی کو  قانونی طور پر منظوری دی

قومی
1242  دہلی کے سلطان معزالدین بہرام شاہ کی فوج نے  بغاوت کرکے ان کا قتل کردیا۔۔
1817  گرودیو رویندر ناتھ ٹیگور کے والد دیویندر ناتھ ٹیگور کی پیدائش۔
1864  ہندی ادیب، شاعر، مصنف اور مدیر مہاویر پرساد دویدی کا جنم۔
1878  سدھارن برہم سماج کا قیام
1923  ہندی فلموں کے مزاحیہ اداکار جانی واکر کی  پیدائش۔
1958  ہندوستان میں گفٹ پر ٹیکس نافذ کیا گیا۔
1993  ہندوستان کے پہلے فیلڈ مارشل کویندر مڈپا کری اپا  کا انتقال۔
1996 ہندوستان میں پہلی بار اٹل بہاری واجپئی وزیر  اعظم بنے۔ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر کامیاب  ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے صرف 13 دن تک  حکومت چلائی۔
1996  ملک میں گیارہویں لوک سبھا کا قیام۔
1997  آل پارٹی حریت کانفرنس کے یٰسین ملک کو تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا۔
2000  جموں و کشمیر کے توانائی کے وزیرمملکت غلام حسن بٹ کی اننت ناگ کے منڈی پور میں ایک زبردست بم دھماکے میں موت۔

Last modified on سه شنبه, 20 خرداد 1393 13:14
Login to post comments