×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

22 مئی کے چند اہم واقعات

ارديبهشت 31, 1393 795

1915۔ چین میں زلزلہ سے دو لاکھ افراد ہلاک۔ 1570ء میں دنیا کا پہلا ایٹلس شائع ہوا۔ 1906ء میں رائٹ بھائیوں نے ہوائی جہاز کا پیٹنٹ

کرایا
 1927ء کو  چین میں آئے خوفناک زلزلے میں دو لاکھ افراد مارے گئے
 1939 میں ہٹلر اور مسولونی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ایک دوسرے کی مدد کرنے سے  متعلق سمجھوتہ کیا۔
 1941ء میں برطانوی فوجوں نے بغداد پر حملہ کیا۔
 1942ء میں میکسیکو نے جرمنی اور جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
 1972 میں رچرڈ نکسن روس کا دورہ کرنے والے امریکی صدر بنے۔
 1973ء میں امریکی صدر نکسن نے سرخیوں میں رہنے والے واٹر گیٹ واقع میں اپنے رول کا اعتراف کیا۔
 1990ء میں شمالی اور جنوبی یمن کا انضمام ہوا۔
  1998ء کوشمالی آئرلینڈ کے ووٹروں نے تیس سال پرانے پروٹیسٹنٹ کیتھولک خونریز لڑائی کو ختم کرنے کیلئے امن سمجھوتہ کے حق میں ووٹنگ کی۔

قومی
   1498ء میںواسکوڈی گاما نے کالی کٹ کے حکمراں جمورین سے پہلی بار ملاقات کی۔
 1545ء میں کالینجر مہم کے دوران توپ کا گولہ پھٹنے سے شیرشاہ سوری کا انتقال ہوا۔
 1772ء میں  سماجی مصلح، سیاست داں اور برہم سماج کے بانی راجہ رام موہن رائے کاجنم
  1936ء میں لارڈ بریبورن  ممبئی میں بریبورن اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔
 1940ء میں مشہور کرکٹر ای ایس پرسنا کا جنم ہوا۔
 1963ء میںپہلے ہندستانی گلائڈر روہنی کو ہوا میں چھوڑا گیا۔
 1969ء میں ادب کے میدان میں دیئے جانے والے باوقار گیان پیٹھ ایوارڈ شروع کیا گیا۔
1988۔ ہندستان کے پہلے مڈل رینج بیلسٹک میزائلاگنی نے پرواز کی۔
 1989ء میں اڑیسہ کے چاندی پور سے اگنی میزائل کو کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔
 1991ء میں کانگریس ورکنگ کمیٹی نے اتفاق رائے سے سونیا گاندھی کو پارٹی کا صدر منتخب کیا لیکن محترمہ گاندھی نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔
 1996ء کو متحدہ محاذ کے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار ایچ ڈی دیوگوڑا کوپارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔
 1996ء میں گیارہویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس شروع ہوا۔

Last modified on سه شنبه, 20 خرداد 1393 13:09
Login to post comments