×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

مہدی حسن کی بہوعمائمہ حسن نے گلوکاری شروع کردی

خرداد 05, 1393 795

شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کی بہواورعارف مہدی کی اہلیہ عمائمہ حسن نے نغمہ نگاری کے بعدگائیکی کے شعبے میں

بھی قدم رکھ دیا۔ پاکستان اوربھارت کے معروف گلوکاروں کے ساتھ جلد ہی البم ریکارڈ کرینگی۔دوسری جانب بھارتی میوزک کمپنی نے آڈیوالبم ریلیزکرنے کا گرین سگنل دیدیا۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے یو،این پی کوبتایا کہ والد کی زندگی میں ہی میری اہلیہ نے بطورنغمہ نگارکام شروع کردیا تھا۔ پاکستان اوربھارت کے بہت سے معروف گلوکار، عمائمہ حسن کے لکھے گیت اورغزلیں ریکارڈ کراچکے ہیں لیکن حالیہ دورہ بھارت کے دوران معروف غزل گائیک انوپ جلوٹا نے میری اہلیہ کے ساتھ غزل اورگیت ریکارڈ کروانے کی حامی بھرلی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے معروف گلوکار بھی البم میں عمائمہ کے ساتھ گیت ریکارڈ کروائینگے۔ اس موقع پرعمائمہ حسن کاکہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد مہدی حسن کی بہو ہوں اوراب میں ان کے مشن کو آگے لے کرچلنے کے لیے عملی طور پرگائیکی کے میدان میں اتر رہی ہوں۔ اس سلسلہ میں میری فیملی اورخاص طورپرخاوند کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نغمہ نگاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی باقاعدگی سے جاری رکھوں گی اورجلد ہی بھارت میں البم کی ریکارڈنگ کے لیے دوبارہ جاؤنگی۔

Last modified on سه شنبه, 06 خرداد 1393 12:13
Login to post comments