1911 دنیا کے سب سے بڑے مسافر جہاز ٹائٹینک کو بیلفاسٹ میں پانی میں اتارا گیا لیکن یہ اپریل 1912ء میں پہلے سفرکے دوران ہی ڈوب گیا
1935 کوئٹہ (اب پاکستان میں) میں زلزلہ سے 50 ہزار لوگوں کی موت۔
1947 ہنگری میں کمیونسٹوں نے اقتدار پر قبضہ کیا۔
1961 جنوبی افریقہ جمہوریہ بنا۔
1962ء ایڈولف ہٹلر کے دور اقتدار میں جرمنی میں لاکھوں یہودیوں کے قتل میں ملوث ایڈولف اچ مین کو یروشلم میں پھانسی دی گئی۔
1970ء پیرو میں 9،7 کی شدت والے تباہ کن زلزلے میں 70 ہزار لوگ افراد مارے گئے اور تقریباََ چھ لاکھ بے گھر ہوگئے۔
1974 سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے نیوکلیائی تجربہ کیا
1974 اسرائیل اور شام نے گولان پہاڑیوں سے متعلق معاہدہ پر دستخط کئے۔
1979 زمبابوے نے آزادی کا اعلان کیا۔
1984 امریکہ نے نیوادا تجربہ گاہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1984 ویسٹ انڈیز کے بلے باز ویوین رچرڈس نے انگلینڈ کے خلاف یک روزہ میچ میں صرف 170 گیندوں پر 189 رن بناکر ریکارڈ قائم کیا
1985 گواٹے مالا نے اپنا نیا آئین بنایا۔
2005ء امریکی اخبار ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ نے خبر دی کہ واٹرگیٹ کیس میں ’ڈیپ تھروٹ‘ کے نام سے نامہ نگاروں کو خبریں لیک کرنے والے امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر مارک فلیٹ تھے۔
قومی
1818 کسی ہندوستانی زبان کا پہلا اخبار ‘سماچار درپن’ کی اشاعت۔
1921 جدید گجراتی شاعر، افسانہ اور نقاد سریش ہری پرساد جوشی کی پیدائش۔
1985 ہندستانی فوج کے پہلے کوہ پیما دستے نے کنچن چنگا کو فتح کیا۔
1996 جے ایچ پٹیل نے کرناٹک کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔