×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

تو میں اس کا گلا دبا دوں گا: سیف علی خان

خرداد 14, 1393 478

کئی سال پہلے کی بات ہے. مشہور اداکار دیو آنند کے ہم شکل اور ان کی ممکری کرنے والے اداکار کشور بھانوشالی ایک فلم کے سیٹ پر

دیو آنند کے سامنے پہنچ گئے. بالکل دیو آنند جیسے گیٹپ میں، گلے میں رومال باندھ کر اور دیو آنند جیسا انداز بناتے ہوئے وہ ان کے سامنے جا کھڑے ہوئے.ذہن میں بڑے ارمان تھے کہ میرا پسندیدہ آرٹسٹ میری ادا سے متاثر ہو کر مجھے گلے لگا لے گا. لیکن ہوا اس کے برعکس. کشور بھانوشالی کو اپنی نقل کرتے دیکھ دیو آنند غصہ سے چراغ پا ہو گئے. پھر کیا تھا، کشور وہاں سے سر پر پیر رکھ کر بھاگے. اس کے بعد وہ کبھی دیو آنند کے سامنے نہیں گئے.
 اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ممکری کرنے والے کئی فنکار اسٹینڈ اپ کامیڈی کرکے لوگوں کی تفریح کرتے ہیں. ان میں سے کئی کی ملاقات اپنے اس من پسند اداکار سے ہو بھی جاتی ہے. کئی کا تجربہ اچھا رہا ہے تو بہت سے لوگوں کا تجربہ کشور بھانوشالی جیسا.اداکار سیف علی خان بھی اپنے ممکری آرٹسٹ کے ساتھ کوئی اچھا سلوک کرنے کے موڈ میں نہیں ہے.وہ ان تمام اسٹینڈاپ کامیڈین سے خفا ہیں جو اسٹیج پر یا ٹی وی پروگراموں میں ان کی نقل اتارتے ہیں.
ایک پتلی سی آواز کے ساتھ، "وو" کہہ کر سیف کی آواز نکالنے کا انداز خود سیف علی خان کو سخت ناگوار گزرتا ہے.اپنی آنے والی فلم ہم شکلس کے پروموشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا، "اگر وہ بندہ جس نے میری اس طرح سے کاپی کرنے کی شروعات کی ہے مجھے مل جائے تو میں اس کا گلا دبا دوں گا."سیف کہتے ہیں، "وہ میری ممکری بہت خراب طریقہ سے کرتا ہے. میں کبھی اس طرح سے نہیں بولتا. اس کی آواز سن کر کئی لوگ مجھے فون کر کے پوچھتے تھے کہ تمہاری آواز کو کیا ہوا. سچ میں اگر وہ بندہ میرے سامنے آ جائے تو مشکل میں پڑ جائے گا

Last modified on چهارشنبه, 14 خرداد 1393 11:53
Login to post comments