ہندوستانی چینلز کے رابطے ہوگئے ہیں جبکہ مشترکہ پروڈکشن کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ہندوستانی چینل 23 جون سے اپنی نشریات کی نئی تر تیب کا آغاز کرے گا۔جس میں پاکستانی شوز اور ڈرامے دکھائے جائیں گے۔ہندوستانی ٹی وی نے پاکستان کے مختلف ڈرامہ ہاؤسز اور پروڈیوسرز سے ڈرامے اور پروگرامز خریدے ہیں۔خریدے گئے پروگرامز میں ہندوستانی ناظرین کی دلچسپی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹی وی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نہ صرف تیار شدہ شوز خریدے گئے ہیں بلکہ مشترکہ طور پر 12 ٹیلی فلمز بھی بنائی جائیں گی۔جن میں سے 6 ہندوستان اور 6 پاکستان میں پروڈیوس کی جائیں گی۔