Print this page

پچیس فیصد خواتین شوہر کے دوستوں کو ناپسند کرتی ہیں

خرداد 17, 1393 406
Rate this item
(0 votes)

خواتین یہ بات مانیں یا نہ مانیں لیکن ماہرین نے یہ ضرور ثابت کر دیا ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کے قریبی دوستوں سے نفرت کرتی ہیں۔

جی ہاں برطانیہ میںہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ہر چار میں سے ایک خاتون اپنے شوہر کے دوستوں سے نفرت کرتی ہے کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ یہ دوست ان کے شوہر کی زندگی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیویوں کا یہ کہنا ہے کہ ان کے شوہروں کے دوست ان کی عادتیں خراب کر دیتے ہیں جیسا کہ سگریٹ نوشی یا رات کو دیر سے گھر واپس آنا وغیرہ۔ سروے پر مشتمل تحقیق کے دوران خواتین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے شوہروں کو اْن کے دوستوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔

Last modified on شنبه, 17 خرداد 1393 11:10
Login to post comments