×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکی 29ویں سالگرہ

خرداد 18, 1393 352

معروف ہدایتکارسنجے لیلا بھانسالی کی فلم سانوریا سے بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھنے والی اداکارہ اور معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی

سونم کپورآج 29سالگرہ منارہی ہیں۔9جون 1985کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی سونم نے بالی ووڈ میں شمولیت فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا کی بلاک بسٹر فلم بلیک میں انکی معاون کی حیثیت سے اختیار کی۔بحیثیت اداکارہ بالی ووڈ میں انکی آمد فلم سانوریا سے ہوئی جس میں انکے مد مقابل رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیاتھاتاہم جہاں فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرپائی وہیں اس فلم میں سونم کی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بیحد پذیرائی حاصل ہوئی۔اس کے بعد سونم نے دہلی 6،عائشہ،آئی ہیٹ لو اسٹوریز،تھینک یو،موسم اور پلیئرز جیسی فلموں میں کام کیا جن میں سے کوئی بھی انہیں باکس آفس پر بہترین ہیروئن ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ بالی ووڈ میں بہترین فیشن سینس کے حوالے سے منفرد پہچان رکھنے والی سونم کپور ایک طرف اپنے فلمی کیرئیر سے دلبرداشتہ ہونے کے بعد فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں قسمت آزمائی کرتی نظر آرہی ہیں۔گذشتہ سال سونم کی دو فلمیں رانجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ ریلیز ہوئیں جو دونوں ہی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں اور انہیں کئی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔سونم کپور کی آنے والی فلموں میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کیساتھ فلم خوبصورت،شاہ رخ خان کیساتھ رئیس،سلمان خان کیساتھ پریم رتن دھان پایو،دھنوش کیساتھ رب نے بنادی جوڑی کا تامل ریمیک اور سیف علی خان کیساتھ بدمعاش لونڈے شامل ہے۔

Login to post comments