×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

2 جولائی کے چند اہم واقعات

تیر 10, 1393 396

1502ء کونیپلز کی تقسیم کے معاملہ پر  فرانس اور اٹلی کے درمیان لڑائی بھڑک اٹھی۔
1566  مشہور فرانسیسی نجومی ناستے دمس کا انتقال۔

 1568 کو سویڈن کے درباریوں نے ڈیوک جان کو ذہنی طور پر معذور  قرار دیا۔
 1644 کوانگلینڈ کی خانہ جنگی میں بادشاہت کے حامیوں کو زبردست شکست ہوئی تھی۔
  1657 میںڈنمارک نے   سویڈن پرحملہ کیا۔
1687  انگلینڈ کے شاہ جیمس دوم نے پارلیمنٹ تحلیل  کردی۔
  1747ء میں برطانیہ اور روس کے درمیان  اتحاد قائم ہوا۔
  1774ء میںشوملہ کی لڑائی میں روس نے ترکی کو شکست دی۔
  1819 کوبرطانیہ میں  کارخانہ قانون پاس ہوا جس میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو نوکری دینے پر پابندی لگادی گئی۔
 1850 کوکنزرویٹیو پارٹی کے بانی اور برطانیہ کے وزیراعظم سر رابرٹ پیک کا انتقال  ہوا تھا۔
  1853 میںروس نے   ترکی پر حملہ کیا جس سے کریمیا جنگ بھڑک اٹھی۔
 1860ء میںروس نے   بلاڈیکوسٹا شہر قائم کیا۔
 1881 کوامریکہ کے صدر جیمس گارفیلڈ کو واشنگٹن میں گولی مارکر زخمی کردیا گیا۔
 1915کومراقش کے صدر پورفیریو دیاز کا انتقال  پیرس میں ہوا تھا۔
 1937 میںایمیلیا ایرہارٹ اور معاون پائلٹ فیڈ نونان دنیا کا چکر لگاتے وقت  بحرالکاہل کے اوپر لاپتہ ہوگئے۔
1940  دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمن ڈکٹیٹر  ایڈولف ہٹلر کا برطانیہ پر حملے کا حکم۔
  1954ء سے فرانس نے  ہند۔چین کے جنوبی حصہ کو خالی کرنا شروع کیا۔
1962  کیوبا کے لیڈر فیدل کاسترو سووے یونین کے دورہ  پر ماسکو پہنچے۔
 1964میں امریکی صدر لنڈن بی جانسن نے نسلی تفریق پر پابندی لانے والے قانون پر   دستخط کئے۔
1966  فرانس نے موراورا جزائر پر نیوکلیائی بم کا  تجربہ کیا۔
 1969ء میں اقوام متحدہ نے  کیمیائی اور جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری اور ذخیرہ کو روکنے کی اپیل کی۔
 1976ء میںبیس سال کی جنگ کے بعد شمالی اور جنوبی ویتنام کا باقاعدہ انضمام  ہوا تھا اور ہنوئی کو متحد ویتنام کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کیا گیا
 1982 میںسوویت یونین کی خلائی گاڑی  سویوز ٹی۔ 2  زمین پر واپس لوٹی۔
 1985 کو  ایدریئی گرومکو سوویت یونین کے صدر بنے۔
 1988ء میںعراق نے  ایران کے دو تیل ٹینکروں کو تباہ کردیا۔
 1989ء میںچین میں تیان من چوک پر  سیاحوں کی آمد شروع ہوئی۔
 1990  سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں بھگدڑ  کی وجہ سے 1426 حاجیوں کی موت ہوگئی۔
1993  فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 325 مسافروں کی موت۔
 1994 کو البانیہ کے سابق کمیونسٹ صدر رمیز عالیہ کو عدالت نے 9 سال کی سزا دی۔
 1998 میں سات فٹ،7 انچ  کے دنیا کے سب سے قد آور شخص پاکستان کے محمد عالم چنّا کی موت 42 سال کی عمر میں   ہوئی تھی۔
 2000 میںسعودی عرب اور کویت میںگیس تیل ذخیروں کی تقسیم کے بارے میں اہم معاہدہ ہوا۔
2004   آسیان علاقائی فورم نے پاکستانی رکنیت کو منظوری  دی

قومی
  1757 میں  محمد بیگ نے بنگال، بہار اور اڑیسہ کے نواب سراج الدولہ کو ماردیا گیا۔
1916  انڈین اینمل سائنس سروے انسٹی ٹیوٹ کا  قیام۔
 1916 میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا کا قیام  ہوا تھا۔
  1928 میں اڑیا کے مشہور شاعر نندکشور بال کا انتقال ہوا۔
1940  انقلابی سبھاش چند بوس کلتہ میں گرفتار۔
 1970 میںمعروف مجاہد آزادی، ماہر تعلیم اور سیاستداں پنڈت کنجی لال دوبے کا انتقال ہوا۔
1972 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی اور پاکستان کے صدر ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان شملہ سمجھوتہ ہوا۔
1983 میں تملناڈو کے کلپکّم میں دیسی تکنیک سے تیارکردہ نیوکلیائی توانائی سینٹر کی پہلی اکائی کو قوم کے نام  وقف کیا گیا

Login to post comments