×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

6 جولائی کے چند اہم واقعات

تیر 14, 1393 333

1560  انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ایڈن برگ معاہدہ  ہوا۔
1673  فرانسیسی فوج نے نیدرلینڈ کا ماسٹرچ پر قبضہ کیا۔

 1912 میںسویڈن اسٹاک ہوم میں  پانچواں اولمپک گیمس شروع ہوئے۔
1928  پہلی مکمل بولتی فلم ’دی لائٹس آف نیویارک‘  کا نیویارک میں پرییمئر۔
 1945 میںنکارا گوا اقوام متحدہ کے چارٹر کو باقاعدہ طریقے پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بنا۔
1947  سوویت یونین میں اے کے 47 کی پیداوار شروع۔
1966  ملاوی جمہوریہ ملک بنا اور دولت مشترکہ ممالک  میں شامل ہوا۔
1967  افریقی ملک نائیجریا میں خانہ جنگی چھڑی۔
1975  کوموروس جزیرہ کی پارلیمنٹ نے خود کو فرانسیسی قبضے سے آزاد قرار دیا۔

قومی
1787  انڈین بوناٹیکل  گارڈن کا شیوپور میں قیام۔
1837  سماجی مصلح  راما کرشنا گوپال بھنڈارکر کی  پیدائش
1892  دادابھائی نوروجی برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے منتخب  ہندوستانی رکن بنے۔
 1901 میں عظیم سماجی مصلح، سیاست داں اور لیڈر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا کلکتہ میں جنم ہوا۔
1935  تبت کے 14 ویں روحانی پیشوا اور نوبل امن انعام  یافتہ دلائی لامہ کی پیدائش۔
 1942 میں مجاہد آزادی اور جنم بھومی اخبار کی ایڈیٹر ارملا دیوی شاستری کا علاج کی سہولتیں میسر نہ ہونے اور تغزیہ کی کمی کی وجہ سے جیل میں انتقال۔
1944  نیتاجی سبھاش چندر بوس نے مہاتما گاندھی کو  پہلی مرتبہ ’بابائے قوم‘ کا نام دیا۔
1955  ناوابستہ تحریک کے دو بڑے لیڈروں ہندوستانی  وزیراعظم جواہر لال نہرو اور یوگوسلاویہ کے مارشل  ٹیٹو کا بیلگرید میں مشترکہ اعلان۔
1959  ہندوستان میں پہلی مرتبہ کامیاب اوپن ہارٹ  سرجری ویلور اسپتال میں عمل میں آئی۔
1960  لازمی اشیا کی فراہمی ایکٹ (ایسما) کو صدر کی  منظوری۔
 1986 میں مجاہد آزادی بابو جگجیون رام کا انتقال ہوا۔
 2000 کو دہشت گردی کے خلاف اور سرحد پر سرگرم جرائم پیشہ افراد کے بارے میں مشترکہ اکائی قائم کرنے کے لئے  ہندوستان اور نیپال کا سمجھوتہ۔
  2006ہندوستان اور چین نے ’ناتھو لا‘ درّے کا تجارتی  راستہ کھولا۔ 44 برس بعد اس راستے سے  سرحد پار تجارت شروع ہوئی۔

Login to post comments