تھی۔ 1844 میں جرمنی مفکر فریڈریک ولہن نتشے کا جنم ہوا تھا۔ 1856 کو مشہور آئرش ادیب آسکر وائلڈ کی پیدائش ہوئی تھی۔ 1884 میں فرانس میں الفریڈ ڈریکس کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ 1917 میںپہلی جنگ عظیم میں مشہور خاتون جاسوس ماتا ہاری کو پیرس میں موت کے گھاٹ اوتار دیا گیا۔ 1944 کو دوسری جنگ عظیم میں جرمن فیلڈ مارشل رومیل کے مارے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانس کے لیڈر پیئرے ساول کو نازیوں کا ساتھ دینے کے الزام میں اسی روز سزائے موت دی گئی۔ 1946 کونازی لیڈر اور ہٹلر کے وفادار ہرمان جورنگ نے پھانسی دیئے جانے سے ایک روز قبل ہی زہر کھاکر خودکشی کرلی تھی۔ 1964 میںنکیتا خروچیف کو اسی روز سویت کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 1964 امریکی گلوکار اور موسیقار کول پورٹر کا انتقال۔ 1968 کوچیکوسلواکیہ میں سویت فوجیں رکھنے کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتہ ہوا۔ 1969 صومالی کے صدر عبدالرشید علی شیرمارک کا قتل۔ 1970 انور سعادت مصر کے صدر منتخب۔ 1970 کو روس کے مسافر بردار طیارہ کا ترکی میں اغوا کیا گیا۔ 1973 میں تھائی لینڈ میں مظاہرہ کرنے والے طلباء پر ٹینک سے کئے گئے حملے میں300 طلباء مارے گئے۔ 1987 میںفجی کے گورنر جنرل نے استعفیٰ دیا۔ 1987 میں بورکینا فاسو کے صدر کیپٹن تھامس سنکارا کو تختہ پلٹنے کے بعد قتل کردیا گیا اور ان کی جگہ کیپٹن بلیسی کومپور صدر بنے۔ 1988 میں اوجّولا پاٹل بحری راستے سے دنیا کا چکر لگانی والی پہلی ایشیائی خاتون بنیں۔ 1990 کو سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچیف کو نوبل امن انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ 1993 جنوبی افریقہ کے نسل واد مخالف لیڈر نیلسن منڈیلا اور صدر ایف ڈبلیو ڈی کلارک نوبل انعام کو نوازا گیا۔ 1994 میںدوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کے افسران نے سنہار اور جنوبی کوریائی طیارے مار گرانے کے معاملے میں حقائق چھپانے کی تردید کی۔ 1998 لبنان کی پارلیمنٹ نے خانہ جنگی کے بعد جنرل ایمل لاہود کو ملک کا پہلا صدر چنا۔ 1999 پاکستانی فوج کے چیف جنرل پرویز مشرف نے خود کو ملک کا نیا حکمراں اعلان کیا اورایمرجنسی نافذ کی۔ 2002 میںپچاس برس سے زیادہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد اٹلی کے شاہی گھرانے کے ولی عہد وطن واپس آئے۔
قومی
1542 کو مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کی پیدائش امرکوٹ (سندھ) میں ہوئی تھی۔ 1686 کو اورنگ زیب نے بیجاپور پر قبضہ کیا اس کے ساتھ ہی 170 برس پرانی عادل شاہی خاندانکی حکمرانی ختم ہوئی۔ 1918 میںشرڈی کے سائیں بابا کا انتقال ہوا تھا۔ 1931 کوسابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کا جنم ہوا۔ 1932 میںملک میں پہلی فضائی سروس ’ٹاٹا ایئرلائنس‘ کا قیام عمل میں آیا۔