×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

26 نومبر کے اہم واقعات

آذر 05, 1393 371

1703 ۔ انگلینڈ میں تباہ کن طوفان سے ایک ہزار افراد کی موت۔
1716 امریکہ میں پہلی بار کسی شیر کو نمائش میں رکھا گیا۔

1916 ۔ یونان نے جرمنی کے ساتھ جنگ کا اعلان کیا۔
1932 ۔ عظیم آسٹریلیائی کرکٹر ڈان بریڈ مین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رن مکمل کئے۔
1941 لبنان کو فرانس سے آزادی ملی۔
1945 امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں برفیلے طوفان کی وجہ سے ہوئے حادثہ میں 15 بچوں کی موت۔
1949 مجلس آئین نے ہندوستان کے نئے آئین کو منظوری دی۔ دو مہینے کے اسے نافذ کیا گیا۔
1950 چین کوریا تنازعہ میں شامل ہوگیا۔
1965 ۔ فرانس نے پہلا سیٹلائٹ خلاء میں بھیجا۔
1970 پوپ پال ششم پر ایک بولاویائی کلاکار نے منیلا ہوائی اڈہ پر حملہ کیا۔
1979 پاکستان ایرلائنز کا ایک طیارہ بوئنگ 707 سعودی عرب کے جدہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا 156 افراد مارے گئے۔
1984 ۔ امریکہ اور عراق کے مابین دوبارہ سفارتی رشتے بحال۔
1988 امریکہ نے فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کو نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے لئے ویزا دینے سے انکار کیا۔
1990 ۔ روس کے صدر میخائل گورباچوف نے عراق کو کویت سے باہر جانے کے لئے کہا۔
1993 عراق اقوام متحدہ کے ذریعہ ہتھیاروں کے معائنہ کرانے لئے تیار ہوا۔
2000 ری پبلکن امیدوار جارج ڈبلیو بش نے فلوریڈا میں 25 الیکٹرول ووٹ جیت کر امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔
2001 نیپال کے راجہ گیانندر نے ملک میں ایمرجینسی نافذ کی۔
2003 آسٹریلیا کے سب سے کامیاب کپتان اسٹیو وا نے بین الاقوامی کرکٹ سے رخصت لیا۔


قومی
1890 ۔ بنگال کے ماہر تعلیم و ادیب سنیل کمار کی پیدائش۔
1948 ۔ نیشنل کیڈٹ کور کا قیام۔
1949 آزاد ہندوستان کے آئین پر مجلس آئین کے صدر نے دستخط کئے۔
1960 ۔ کانپور اور لکھنوو کے مابین پہلی بار ایس ٹی ڈی سروس شروع کی گئی۔
2008 ۔ ممبئی دہشت گردانہ حملے میں 195 افراد کی موت۔

Login to post comments