×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

4 دسمبر کے اہم واقعات

آذر 12, 1393 388

1943 دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ کے صدر فرینکلن ڈی رجویلٹ، برطانوی وزیراعظم وسٹن چرچل اور ترکی کے صدر اسمت انونو دوسرے

قاہرہ سیمنار میں ملے۔
1962 امریکہ نے نیواڈا ایٹمی تجربہ گاہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1971 اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات پر صلاح و مشورے کے لئے ایک ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔
1972 ہونڈوران کے آرمی جنرل اوسوالڈو لوپیز اریلانو نے صدر رمون کوج کا تختہ پلٹا۔
1974 ہالینڈ ڈچ مسافر طیارہ سری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں حادثہ کا شکار ہوا، جس میں تمام 191 مسافر ہلاک ہوگئے۔
1977 جین بڈیل بوکاسا نے وسطی افریقی کا بادشاہ ہونے کا اعلان کیا۔
1980 پرتگال کے وزیراعظم فرانسسکو سا کارنرو کی لسبن میں طیارہ حادثہ میں موت۔
1982 چین نے آئین کو نافذ کیا۔
1990 عراق نے سبھی 3300 یرغمالوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔
2000 سرینام کو 1975 میں نیدرلینڈ کی داستا سے آزاد کرانے والے لیڈر ہینک ایرون کا انتقال۔
2009 انڈونیشیا کے سماترا علاقہ میں ایک نائٹ کلب میں آگ لگ جانے سے 20 سے زائد افراد ہلاک۔

قومی
1661 مغل بادشاہ شاہجہاں کے سب سے چھوٹے بیٹے مراد بخش کو پھانسی دی گئی۔
1796 باجی راوو دوئم کو مراٹھا سامراجیہ کا پیشوا بنایا گیا۔ وہ آخری مراٹھا پیشوا تھے۔
1829 وائس رائے لارڈ ولیم بینٹک نے ہندستان میں ستی روایت پر روک لگائی۔
1860 مارگاووں کے شہری اگسٹینو لوئرینکو نے پیرس سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سب سے پہلے ہندوستانی تھے جنہوں
نے بیرون ملک سے اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کی۔
1888 مورخ رمیش چندر مجمدار کی پیدائش
1910 ہندوستان کے آٹھویں صدر راماسوامی وینکٹ رمن کی پیدائش۔
1959 ہندوستان اور نیپال نے گنڈک آبی اور توانائی منصوبہ کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔
1961 ہندستان کے پہلے راکٹ روہنی آئی ایچ 75 کا آزمائشی تجربہ۔
1967 ہندوستان کا پہلا راکٹ روہنی آر ایچ 75 کو تھمبا سے داغا گیا۔
1971 ہندوستانی بحریہ نے پاکستان بحریہ اور کراچی بندرگاہ پر حملہ کیا۔

Login to post comments