×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

5 دسمبر کے اہم واقعات

آذر 13, 1393 346

1456 نیپلس میں زلزلے سے تقریباََ 35 ہزار لوگ ہلاک۔
1792ء کوجارج واشنگٹن پھر سے امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔

1832ء میں اینڈریو جیکسن پھر سے امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔
1879 پہلا خودکار ٹیلی فون سوئچنگ طریقہ کار کا پیٹنٹ کرایا گیا۔
1892ء کوسر جان تھامسن کنیڈا کے چوتھے وزیراعظم بنے۔
1893 کناڈا کی اقتصادی راجدھانی ٹورنٹو میں تیار کی گئی دنیا کی پہلی الیکٹرک کار نے 15 میل کا سفر طے کیا۔
1957 کوانڈونیشیا کی حکومت نے ہالینڈ کے سبھی باشندوں کو ملک سے باہر نکالنے کا حکم جاری کیا۔
1969ء میںامریکہ نے نیوادا نیوکلیائی مقام پر نیوکلیائی ٹیسٹ کیا۔
1977 میں مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن کا عمل، شام، لیبیا، الجیریا، عراق اور جنوبی یمن کے مخالفت کرنے پران کے ساتھ تعلقات منقطع کرلئے۔
1979ء میں آئر لینڈ کے وزیراعظم جیک لنچ نے استعفی دیا۔
1981ء میںفرانس نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1985 کوبرطانیہ نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1997ء میں خلائی گاڑی ایس ٹی ایس 87 (کولمبیا 24) زمین پر واپس آئی۔
2001 کو افغانستان میں طالبان کے زوال کے بعد حامد کرزئی کی قیادت میں سرکار بنانے کے لئے مختلف جماعتوں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے۔
2003 کوروس کے یسین ٹوکی میں ایک ٹرین میں ہوئے زبردست دھماکے میں 46 افراد ہلاک اور دیگر 160 زخمی ہوگئے تھے۔

قومی
1657 کو مغل حکمراں شاہ جہاں کے سب سے چھوٹے بیٹے مراد بخت نے خود کو حکمراں اعلان کیا تھا۔
1905ء میں کشمیر کے شیخ محمد عبداللہ کا ریاست کے سورہ میں جنم ہوا۔
1943ء میںجاپانی طیارے نے دن کے وقت کلکتہ پر بمباری کی۔
1950 فلسفی و مجاہد آزاد مسٹر اروندو کا پانڈیچری میں انتقال۔
1950 سکم ملک کی ریاست بنا۔
1951 فنکار ابنندرناتھ ٹیگور کا انتقال۔
1991 کومرکز اور ریاستوں کے تعلقات پر قائم سرکاریہ کمیشن کی رپورٹ کو مرکزی حکومت نے منظور کرلیا۔

Login to post comments