کمپنی کا قیام
1738ء میں ہندوستان کے گورنر جنرل لارڈ چالس کارنولیس پیدا ہوئے۔
1756 برطانوی فوجیوں سینگل پر قبضہ کیا۔
1781 امریکہ میں پہلا بینک ’بینک آف نارتھ امریکہ‘ قائم ہوا۔
1857 ملکہ وکٹوریہ نے اوٹاوا کو کناڈا کی نئی راجدھانی منتخب کیا۔
1904 امریکہ میں نیویارک کے ٹائمس اسکوائر میں نیا سال منانے کا آغاز۔
1911 میڈم کیوری کو دوبارہ نوبل انعام ملا۔
1930 امریکی تمباکو صنعت نے 123 بلین سگریٹ بنائیں۔
1939 ہالینڈ کا قومی قرض 4 کھرب 21 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ 18 ہزار 99 ڈالر پہنچا۔
1944 دوسری جنگ عظیم کے دوران ہنگری نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1945 اقوام متحدہ کے منشور کی تصدیق کا کام مکمل ہوا۔
1946 فرانسیسی فوجیوں کا لبنان سے انخلاء۔
1949 18 ممالک نے جمہوریہ انڈونیشیا کو تسلیم کیا۔
1962 کٹنگا کانگو کا حصہ بنا۔
1970 چلی میں کوئلہ کانوں کو قومیت میں لیا گیا۔
1977 کمبوڈیا نے ویتنام سے سفارتی تعلقات توڑ لئے۔
1981 ہالینڈ میں بے روزگاری کا ریکارڈ چار لاکھ 75 ہزار پر پہنچا۔
1983 برونئی کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
1991 سوویت یونین کا آخری دن۔ اس کے بعد وہ علاحدہ علاحدہ جمہوریاوں میں تقسیم ہوگیا۔
1997 مائکروساٹ نے ’ہوٹ میل ای میل سروس ‘ کا افتتاح کیا۔
1999ء کوروسی صدر بورش یلتسین نے اپنے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد وزیراعظم ولادمیر پوتن کوکارگزار صدر نامزد کیا۔
قومی
1706 کوپانڈیچری کی بنیاد رکھنے والے فرینکوئس مارٹن کا انتقال ہوا۔
1802 پیشوا باجی راو ثانی کو برطانیہ کی پناہ حاصل ہوئی۔
1861 آسام کے چیراپونجی میں 22990 ملی میٹر بارش ہوئی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
1929 بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے لاہور میں مکمل آزادی کیلئے تحریک شروع کی۔
1956ء کومدھیہ پردیش کے پہلے وزیراعلی روی شنکر شکلا کا انتقال ہوا۔
1984ء میں راجیو گاندھی نے ملک کے چھٹے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔
1988ء کوہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے سلسلے میں معاہدہ ہوا۔
1993ء کو منی پور میں صدر راج نافذ ہوا۔