×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

آج کا لطیفہ

آذر 28, 1393 274

جاپانی قوم بالعموم انگریزی نہیں سیکھتی۔ ایک دفعہ جاپان کے وزیراعظم کی امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی مسز ہیلری سے ملاقات ہونا تھی ۔

جاپانی وزیراعظم نے مترجم سے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے مجھے ایک دو جملے سکھا دو تاکہ میں ان کا حال چال تو انگریزی میں پوچھ سکوں۔
مترجم نے کہا:
آپ ان سے کہیئے گا: ہاؤ آر یو؟ یعنی آپ کیسے ہیں؟
وہ کہیں گے: آئی ایم فائن اینڈ ہاؤ آر یو؟ یعنی میں ٹھیک ہوں اور آپ کیسے ہیں؟
آپ کہنا: می ٹو یعنی میں بھی (ٹھیک ہوں)
اب جب آمنا سامنا ہوا تو معاملہ کچھ خراب ہو گیا۔
جاپانی وزیراعظم نے کہا: ہو آر یو؟ یعنی آپ کون ہو؟
کلنٹن نے بات کو مذاق میں ڈالتے ہوئے کہا: ہیلریز ہزبینڈ یعنی میں ہیلری کا شوہر ہوں۔
جاپانی وزیراعظم بولے: می ٹو یعنی میں بھی (ہیلری کا شوہر ہوں)

Login to post comments