×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

آج کا لطیفہ

آذر 28, 1393 229

چھینک کا روکنا:ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ایک صاحب بڑی دیر سے اپنی چھینک کو روک رہے تھے۔ چھینک آتی، تو وہ عجیب شکل بنا کر روک لیتے۔

ایک ہمسفر سے ضبط نہ ہو سکا اور پوچھ بیٹھا۔ آخر آپ چھینک کیوں روک رہے ہیں۔
ان صاحب نے جواب دیا کہ ”میری بیوی کا کہنا ہے کہ جب بھی چھینک آئے تو سمجھ لیں کہ میں نے آپ کو یاد کیا ہے اور آپ کو میرے پاس آ جانا چاہیے۔“
ہمسفر بولا۔ ”آپ کی بیوی کہاں ہے؟“
ان صاحب نے جواب دیا۔”قبر میں۔“

Login to post comments