Print this page

جگر کے عارضے میں مبتلا مریضوں کیلئے نئی دوا

خرداد 03, 1393 437
Rate this item
(0 votes)

جگر کے عارضے میں مبتلا 9 مریضوں کو جانچ کے لیے نئی ایجاد کردہ دوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈ میں ہیپا ٹائٹس سی کی بیماری میں

مبتلا 9 مریضوں کو فارمیسی سپانسرڈ پروجیکٹ کے تحت نئی دوا دی گئی ہے جو بصورت دیگر ہسپتال حکام کو 3 لاکھ 15 ہزار پونڈ کی پڑتی۔ بریڈ فورڈ رائل انفر مٹی کے ماہرین ہیپاٹائٹس سی جون کے مہینے میں یہ بات معلوم کرسکیں گے کہ آیا دی گئی دوا کارآمد ثابت ہوئی ہے یا نہیں۔ ابھی مذکورہ دوا کو این آئی سی ای کی جانب سے منظوری نہیں ملی ہے۔ یہ دوا بڑی قیمتی ہے اور اس کی ایک گولی 416 ڈالر کی پڑتی ہے، جبکہ مریض کا روزانہ ایک گولی کھانا ضروری ہے۔

Last modified on دوشنبه, 05 خرداد 1393 09:30
Login to post comments