برطانیہ کے انتہائی امتیازی میڈیکل جرنلز میں سے ایک کی آزادانہ تحقیقات کا موضوع بن گیا ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے) نے کہا ہے کہ وہ ماہرین کا ایک پینل ترتیب دے رہا ہے جو اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ کیا دو آرٹیکلز کو مکمل طور پر حذف کردیا جائے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لاکھوں برطانوی جو دوا استعمال کرتے ہیں اس کے نقصان دہ بعداز استعمال اثرات ہوتے ہیں اور اس کے استعمال سے شرح اموات کم نہیں ہوئی۔ پیپرز سے ایک تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے جبکہ ایک ایکسپرٹ نے اسے ’’غلط رہنمائی‘‘ قرار دیا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے ڈاکٹر جان ابرامسن اور برطانوی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اسیم ملہوترہ بعض شخصیات کی جانب سے آرٹیکلز کو غلط قرار دیے جانے کے بعد پہلے ہی آرٹیکلز کے بارے میں اپنے بیانات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین