×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

درد شقیقہ، فالج کے خطرات کا پیش خیمہ ہے، تحقیق

خرداد 10, 1393 421

تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مائیگرین کے دورے انتہائی خاموشی سے فالج کے خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ اخبار ٹائمز کی خبر کے مطابق

درد شقیقہ کا شکار رہنے والے لوگوں میں آئی کیمک سائلنٹ برین انفریکشن کی دگنی شرح پائی گئی۔ یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس کا اثر خاموشی سے ہوتا ہے اور مستقبل میں فالج گرنے سے متعلق خطرات کے عوامل میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ درد شقیقہ کا شکار نوجوان افراد میں فالج گرنے کے خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں، لیکن امریکہ میں کی گئی تحقیق میں ان خطرات کو عمر رسیدہ افراد تک توسیع دے دی گئی ہے۔ تحقیق کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف میامی سے منسلک ٹیچامی مونیٹتھ نے کہا کہ ان خطرات کے باوجود متاثرہ افراد کو زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طرز زندگی میں تبدیلی لانے سے ان خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔

Login to post comments