×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

تیار کھانوں میں 10 چائے کے چمچ کے برابر شکر کا انکشاف

خرداد 12, 1393 524

سپر مارکیٹ میں فروخت کیے جانے والے تیار کھانوں میں دس چائے کے چمچوں کے برابر شکر موجود ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے

مذکورہ کھانے کسی چاکلیٹ بار یا کولا کے کین سے زیادہ شکر زدہ ہوتے ہیں اور انہیں صحت کے حوالے سے خطرہ سمجھنا چاہیے۔ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق بالغ فرد کے لیے شکر کی روزانہ مقدار 50 گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ تاہم کنزیومر گروپ وچ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہم جو کھانے کھاتے ہیں ان میں اس سے کئی گنا زیادہ شکر استعمال کی جاتی ہے۔ سب سے بڑا مجرم سینسزبری کی سویٹس اینڈ سور چکن تیار کھانے کو پایا گیا۔ جس کے صرف ایک حصے میں شکر کی 50.7 گرام مقدار پائی گئی۔ فی پیک کے حساب سے 10 چائے کے چمچے شکر کا انکشاف ہوا جو کوکا کولا کے ایک کین میں موجود شکر سے تین گنا زیادہ جبکہ ڈیری ملک کے ایک بار میں موجود شکر سے دگنا ہے۔ وچ نے سپر مارکیٹ پر پیش کیے جانے والے 17 کھانوں میں شکر کی مقدار کا جائزہ لیا جن میں اسیڈا، مارکس اینڈ سپنسر، موریسنز، سینسبری اور ٹسکو شامل ہیں۔

Login to post comments