×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

موبائل کے بچوں کے دماغ پر اثرات

خرداد 14, 1393 351

سائنس دانوں نے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی سرپرستی میں موبائل فون کے بچوں کے دماغ پر اثرات کے سلسلے میں دنیا کی سب سے بڑی

تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔ سٹڈی آف کاگنی شن ایڈولیسنٹس اینڈ موبائل فون کے نام سے ہونے والی تحقیقات میں دماغی کارگزاری مثلاً یادداشت اور توجہ پر فوکس کیا جائے گا جو ٹین ایج کے دوران میں نشوونما پاتی ہیں۔ گیارہ اور بارہ سال کے تقریباً25سو سکول جانے والے بچوں کا ٹیسٹ کیا جائے گااور اس کے بعد دو سال کے بعد ان کا مزید معائنہ کیا جائے گا۔ زیادہ تربچے گیارہ بارہ سال کی عمر میں موبائل استعمال کرنے شروع کردیتے ہیں۔ لندن کے مضافاتی علاقوں کے 160سے زائد سکولوں کو گزشتہ روز میں اس سلسلے میں اپنے طالبعلموں کے نام کا اندراج کرانے کی دعوت ملنا شروع ہوگئی ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف کاگنیٹیونیورو سائنس کے ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر پیٹرک ہیگرڈ کا کہنا ہے کہ اس تازہ تحقیقات کے آغاز پر مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ برطانیہ بھی اس اہم نوعیت کی ریسرچ میں اپنا حصہ شامل کررہاہے۔

Last modified on چهارشنبه, 14 خرداد 1393 12:46
Login to post comments