×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

سکاٹ بچے دنیا میں سب سے کم جسمانی سرگرم قرار، تحقیق

خرداد 14, 1393 379

تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سکاٹ بچے سب سے کم غیر سرگرم بچے قرار پائے ہیں۔ 15 ممالک پر مشتمل سروے کے مطابق

سکاٹ لینڈ دو کیٹیگریز میں بالکل نچلے درجے پر آیا ہے جوکہ جسمانی سرگرمی اور سکرین بیسڈ تفریح سے متعلق ہیں۔ گلوبل میٹریکس آف چلڈرنز فزیکل ایکٹیویٹی میں 9 اشاریوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں جسمانی کھیل کود اور ایکٹیو ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں اور ان شعبوں میں A سے F گریڈ کے درمیان بچوں کی کارکردگی کا تعین کیا گیا۔ جسمانی سرگرمی میں سکاٹ لینڈ کو F گریڈ ملا۔ سکرین بیسڈ تفریح اور ٹی وی دیکھنے کے معاملے میں بھی سکاٹ بچوں کو F گریڈ دیا گیا۔ انگلینڈ کو مجموعی جسمانی سرگرمی کے لحاظ سے D پلس دیا گیا، جبکہ آئر لینڈ نے D مائنس سکور کیا۔ تاہم سکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور انگلینڈ کمیونٹی اینڈ بلٹ انوائرنمنٹ کیٹیگری میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں پارکس اور کھیلوں کے میدان کی دستیابی شامل ہے ا ور ان ممالک کو B گریڈ سے نوازا گیا۔ سرگرم سکول ہونے کی بنیاد پر انگلینڈ کو A سائنس گریڈ دیا گیا، جبکہ سکاٹ لینڈ کو حکومتی حکمت اور سرمایہ کاری کے معاملے پر B گریڈ سے نوازا گیا۔

Last modified on چهارشنبه, 14 خرداد 1393 13:04
Login to post comments