×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

کولیسٹرول میں اضافے سے حمل کا قیام مشکل ہوجاتا ہے

خرداد 15, 1393 477

کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ سے جوڑوں میں بچوں کی پیدائش کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ایک سٹڈی کے مطابق امریکی تحقیقی ماہرین نے

کولیسٹرول کے بڑھنے اور غیرزرخیزی کے درمیان ایک تعلق کا پتہ لگایا ہے۔ ریسرچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر دونوں پارٹنرز کے خون میں کولیسٹرول کی مقداد بڑھ جائے تو حمل کے قیام میں طویل وقت لگ جاتا ہے۔ سٹڈی میں بھی ثابت ہوا کہ جوڑے کے لیے اس وقت پیرنٹ بننا مشکل ہوجاتا ہے جب خاتون کو ہائی کولیسٹرول کی شکایت ہو اگر مرد کو لیسٹرول نارمل ہو۔ اس وجہہ کا اب تک علم نہیں ہوسکا کہ غیر زرخیزی پر کولیسٹرول کیوں اثراندوز ہوتا ہے تاہم چکنائی پر مبنی اس جوہر کا جنسی ہار مونزمثلاً ٹیسٹو سٹیرون اور اوئسٹروجن کی تیاری سے گہرا تعلق ہے۔ سٹڈی کی قیادت کرنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ ہومن ڈیولیمنٹ ڈاکٹر انرق سشڑمین نے کہاکہ ہمیں طویل عرصہ سے یہ علم ہے کہ کولیسٹرول کی سطح بڑھ جانے سے امراض قلب کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم ہمارے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ کولیسٹرول کی زیادتی سے نہ صرف امراض قلب کے خدشات بلکہ جوڑوں کے لیے حمل کا قیام مشکل ہوجاتا ہے۔

Login to post comments