×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ناشتہ کرنے والوں کی زیادہ کیلوریز ضائع ہوجاتی ہیں

خرداد 26, 1393 553

جو لوگ صبح کو ناشتہ کرتے ہیں وہ ناشتہ نہ کرنے اور بھوکے رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز ضائع کرتے ہیں اور ان کی بلڈ شوگر

زیادہ بہتر انداز میں کنٹرول میں رہتی ہے۔ ایک نئی سٹڈی سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ ریسرچرز نے روزانہ ناشتہ کرنے اور بھوکے رہنے والوں کے درمیان توانائی کے توازن کاپتہ چلانے کیلئے کئے گئے تجربات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ناشتہ کرنے والوں کی زیادہ کیلوریز جل جاتی ہیں اور اس طرح ان کی بلڈ شوگر زیادہ بہتر انداز میں کنٹرول میں رہتی ہے۔باتھ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ڈاکٹر جیمز بیٹز کی زیر قیادت کی جانب سے کی جانے والی سٹڈی کے دوران 21 سے 60 سال عمر کے لوگوں کے6 ہفتہ کیلئے 2گروپ ترتیب دئے گئے ایک فاقہ کرنے والا گروپ اور دوسرا ناشتہ کرنے والا گروپ فاقہ کرنے والے گروپ نے روزانہ دوپہر کو12 بجے تک کچھ نہیں کھایا، جبکہ ناشتہ کرنے والے گروپ نے صبح 11 بجے سے قبل 700 کیلوریز کھائیں۔ 2 گھنٹے کی چہل قدمی کے بعد جن لوگوں نے ناشتہ کیاتھا ان پر عام خیال کے برعکس چہل قدمی کاکوئی اثر نہیں پڑا۔تاہم انھوں نے کم وبیش442 کیلوریز خرچ کیں اور ناشتہ کرنے والوں کی بلڈ شوگر ناشتہ نہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ کنٹرول میں رہی۔

Last modified on دوشنبه, 26 خرداد 1393 12:46
Login to post comments