×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

بچوں کے موٹاپے کا والدین کے درمیان طلاق سے تعلق

خرداد 26, 1393 456

تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن بچوں کے والدین کے مابین طلاق واقع ہوجاتی ہے، ان بچوں میں موٹاپے کے امکانات

زیادہ ہوتے ہیں۔ جرنل بی ایم جے اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق طلاق یافتہ والدین کے بچوں میں شادی والدین کے بچوں کی بہ نسبت موٹاپے کے 54 فیصد امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ لڑکوں کے حساب سے اس صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ پتہ چلا کہ طلاق یافتہ والدین کی نرینہ اولاد میں شادی شدہ والدین کی نرینہ اولاد کے مقابلے میں موٹاپے کے امکانات 63 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ محققین نے کہا ہے کہ اس ت علق کی ممکنہ وجوہات کم آمدنی، غیر صحت مندانہ غذا پر انحصار اور گھریلو پکوان کے لیے کم وقت دینا ہے۔ طلاق کے باعث بچوں میں جذباتی عدم توازن بھی موٹاپے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ تحقیق میں 3.166 بچوں کا جائزہ لیا گیا تھا اور اس کا اہتمام ناروے کے 127 پرائمری سکولوں میں کیا گیا تھا۔ تحقیق کو نارویجن چائلڈ گروتھ سٹڈی کا نام دیا گیا اور اس کا سال 2010ء  میں اہتمام کیا گیا تھا۔ تحقیق میں بچوں کے وزن، قد اور کمر کی پیمائش کی گئی۔

Login to post comments